بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

والدين كی خدمت


سوال

میں اس وقت یو کے (برطانیہ) میں اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ رہائش پذیر ہوں، جبکہ میری والدہ پاکستان میں میرے بھائی کے ساتھ رہتی ہیں۔ میری دلی خواہش ہے کہ میں اپنی والدہ کی خدمت کروں، لیکن فاصلے کی وجہ سے ان کے پاس مستقل طور پر رہنا ممکن نہیں۔اب میں یہاں رہتے ہوئے اپنی والدہ کی خدمت کس طرح کر سکتا ہوں؟  

جواب

واضح  رہے  کہ ماں باپ کی خدمت اولاد کی ذمہ داری ہے ،اور خاص کر جب والدین کمزور اور ضعیف العمر ہوں  تو ان کی خدمت کرنا اولادکا فرض بنتا ہے کیونکہ والدین کی خد مت اللہ تعالی کی خوشنودی کا ذریعہ ہے، لہذا بہتر تو یہ ہے کہ والدہ کے پاس رہ کر اس کی خدمت کی جائے، لیکن اگر زیادہ فاصلہ کی وجہ سے ان کےپاس حاضر ہوکر خدمت ممکن نہ ہوتو اس کے ساتھ مالی تعاون کرکےکی خدمت کی جاسکتی ہے۔

صورت مسئولہ میں  اگر والدین کی خدمت کے لئے گھر میں کوئی اور موجود ہو اور وہ صحیح طریقے سے خدمت کرتا ہو تو اس سے سائل کا فریضہ ساقط ہوجاتا ہے،البتہ ماں کےساتھ اپنی وسعت کے مطابق مالی تعاون کرنا چاہیے،  تا کہ وہ ا پنی زندگی کی ضروریات پوری کرسکے  کسی اور کی محتاج نہ ہو ،لیکن اگر کوئی دوسرا ماں کی خدمت کےلیے موجود نہ اور وہ خدمت کی محتاج ہو ہوتو  پھر سائل پرماں کی خدمت کرنا لازم ہوگا۔

 

قال الله تعالی:وَقَضَى رَبُّكَ أَلَّا تَعْبُدُوا إِلَّا إِيَّاهُ وَبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا إِمَّا يَبْلُغَنَّ عِنْدَكَ الْكِبَرَ أَحَدُهُمَا أَوْ كِلَاهُمَا فَلَا تَقُلْ لَهُمَا أُفٍّ وَلَا تَنْهَرْهُمَا وَقُلْ لَهُمَا قَوْلًا كَرِيمًا۔(الإسراء:23)

عن ابن عباس قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم ‌من ‌أصبح ‌مطيعا ‌في ‌والديه ‌أصبح ‌له ‌بابان مفتوحان من الجنة وإن كان واحدا فواحدا ومن أمسى عاصيا لله في والديه أصبح له بابان مفتوحان من النار وإن كان واحدا فواحدا قال الرجل:

وإن ظلماه؟، قال: وإن ظلماه وإن ظلماه وإن ظلماه.(شعب الإيمان ،باب لیس شیئ أحط للذنوب من بر الوالدين ،ج6 ،ص206،رقم الحدیث 7915)


فتویٰ نمبر : 6410/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں