بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
ایک زمین تک جانے والے مشترکہ راستے کو اپنی دوسری زمین تک جانے کےلیے استعمال کرنا
سوال
ایک شخص اپنی دو کنال زمین کےلیے ایک راستے میں شریک تھا ،اس دو کنال کے متصل اس کی پانچ کنال زمین مزید بھی ہے لیکن اس کے لیے کوئی راستہ نہیں تھا لیکن اس شخص نے مشترکہ راستے کے آخری سرے پر کسی ایسے شخص سے زمین خریدی جس کا اس راستے میں کوئی حق نہیں تھا ،یہ زمین ایک طرف راستے کے ساتھ اور دوسری طرف پانچ کنال پلاٹ کےمتصل ہے اب پوچھنا یہ ہے کہ یہ شخص تو صرف دو کنال زمین کے لیے راستے میں شریک تھا ، تو کیا اس کے لیے یہ مشترکہ راستہ استعمال کرکے اس دو کنال کے متصل پانچ کنال والی زمین تک جانا جائز ہے یا نہیں ؟
جواب
واضح رہے کہ راستہ جب عام نہ ہو اور مخصوص لوگ اس میں شریک ہوں تو ان کے شریک ہونے کا مطلب یہ ہوتا ہے ،کہ :اس راستے پر ان لوگوں میں سے ہر ایک کو حق مرور حاصل ہے ،اس لیے شرکا میں سے ہر ایک کو یہ اختیار ہے کہ وہ اس راستے کو استعمال کرے ،چاہے جہاں بھی جانا ہو وہ اس راستے پر مرور کا حق رکھتا ہے ،اس حق مرور سے اس کو کوئی نہیں روک سکتا ، جب تک راستے میں شریک لوگوں میں سے کسی کو تکلیف اور ضرر نہ پہنچتا ہو، البتہ اگر کوئی شریک راستے پر چلنے کے علاوہ کوئی اور تصرف کرنا چاہے ، مثلا: راستہ کی طرف پرنالہ یا چھجہ نکالنا،تو پھر تمام شرکا سے اجازت لینی ہوگی بغیر اجازت کے اس کو تصرف کا حق نہیں ہے ۔
صورت مسئولہ کے مطابق اس راستے کے استعمال کرتے ہوئے جب تک شرکا میں سے کسی کو ضرر اور تکلیف نہ ہو ،تو یہ شخص اس راستے کو اپنی دونوں زمینوں تک جانے کے لیے استعمال کرسکتا ہے،ہاں اگراس کے استعمال کرنے سے کسی شریک کوواقعی ضرر پہنچتا ہو ، یا یہ ایسا تصرف کرنا چاہے جو حق مرور کے علاوہ ہو، تو پھرتمام شرکاسے اجازت لینا ضروری ہے۔
قال: "ويسع للذي عمله أن ينتفع به ما لم يضر بالمسلمين" لأن له حق المرور ولا ضرر فيه فليلحق ما في معناه به، إذ المانع متعنت، فإذا أضر بالمسلمين كره له ذلك لقوله عليه الصلاة والسلام: "لا ضرر ولا ضرار في الإسلام" قال: "وليس لأحد من أهل الدرب الذي ليس بنافذ أن يشرع كنيفا أو ميزابا إلا بإذنهم" لأنها مملوكة لهم ولهذا وجبت الشفعة لهم على كل حال، فلا يجوز التصرف أضر بهم أو لم يضر إلا بإذنهم. وفي الطريق النافذ له التصرف إلا إذا أضر لأنه يتعذر الوصول إلى إذن الكل، فجعل في حق كل واحد كأنه هو المالك وحده حكما كي لا يتعطل عليه طريق الانتفاع، ولا كذلك غير النافذ لأن الوصول إلى إرضائهم ممكن فبقي على الشركة حقيقة وحكما.(الهداية،كتاب الديات، باب ما يحدث الرجل في الطريق،ج:4،ص:483)
المادة (1220) الطريق الخاص كالملك المشترك لمن لهم فيه حق المرور ، فلذلك لا يجوز لأحد من أصحاب الطريق الخاص أن يحدث فيه شيئا سواء كان مضرا أو غير مضر إلا بإذن الآخرين.(مجلة الأحكام العدلية، الكتاب العاشر الشركات، الباب الثالث، المادة :1220،ص:235)
المادة (1225) إذا كان لأحد حق المرور في عرصة آخر فليس لصاحب العرصة أن يمنعه من المرور والعبور. إذا كان لأحد حق المرور لمنزله أو بستانه مجردا عن رقبة الطريق في عرصة آخر - ملك أو وقف - أو من أرضه الأميرية، فليس لصاحب العرصة أو المزرعة أن يمنعه من المرور والعبور من بعد اليوم.(درر الحكام شرح مجلة الأحكام ،الكتاب العاشر الشركات،الباب الثالث،المادة:1225،ج:3، ص:241)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں