بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

چنے کی پیداوارمیں عشرکا وجوب


سوال

چنے کی کاشت کاری پر کتنا عشر ہے مثلا اگر چنے کی پیداوار 10 لاکھ ہوئی ہو اس پر تقریباً 5 لاکھ خرچہ بھی آجاتا ہے  اور دوسری فصلوں کی نسبت اس پر خرچہ بھی زیادہ ہوتا ہے کیونکہ اس پردو تین مرتبہ  اسپرے بھی کرنی ہوتی ہے ؟

جواب

واضح رہے کہ زمین سے جو بھی غلہ نکلتا ہے اس میں عشریا نصف عشر واجب ہوگا،نیز پیدوار کے تیار ہونے  پر جو خرچہ آتا ہے وہ فصل میں سے منہا نہیں کیاجائے گا،بلکہ زمین کےکل  پیداوار پر عشر یا نصف عشر آئے گا۔

صورت مسؤلہ میں چنے کی فصل کی تیاری  پر جتنا  خرچہ آتا ہےوہ تیار فصل میں سے منہا(کاٹا) نہیں کیاجائے گا،بلکہ کل پیدارار پر عشریا نصف عشر واجب ہوگا، کیونکہ عشر کا تعلق پیداوار سے ہے نہ کہ منافع سے۔

 

وسبب وجوب العشر الخارج حتى لا يجب بدونه ۔۔۔۔قول النبي صلى الله عليه وسلم «ما سقته السماء ففيه العشر وما سقي بغرب، أو دالية ففيه نصف العشر ولأن العشر مؤنة الأرض كالخراج، (بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع،كتاب الزكوة،فصل فی ا لشرائط  ألأهلية،ج:2، ص56)

‌ويجب ‌العشر ‌عند ‌أبي ‌حنيفة - رحمه الله تعالى - في كل ما تخرجه الأرض من الحنطة والشعير والدخن والأرز، وأصناف الحبوب والبقول والرياحين والأوراد والرطاب وقصب السكر والذريرة والبطيخ والقثاء والخيار والباذنجان والعصفر، وأشباه ذلك مما له ثمرة باقية أو غير باقية قل أو كثر،(الفتاوى الهندية،كتاب الزكوة،الباب السادس في ذكوة الزرع والثمار،ج1،ص:186)


فتویٰ نمبر : 10664/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں