بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

عقیقہ میں بڑاجانور ذبح کرنا


سوال

لڑکےکےعقیقہ میں بکریوں کی بجائے بیل وغیرہ کو ذبح کرنا کیسا ہے ؟جس کی قیمت  دو بکریوں کی قیمت سے زیادہ ہو ۔

جواب

واضح رہے کہ عقیقہ میں چھوٹا جانور جیسے بکرا ذبح کرنا ضروری نہیں بلکہ  بڑا جانور جیسے گائے ،بیل وغیرہ بھی  ذبح کیا جاسکتاہے،چنانچہ اگر کوئی لڑکے کے عقیقہ  میں بیل وغیرہ ذبح کرے تو اس سے عقیقہ ہوجائے گا۔

 

ولوذبح بدنة أوبقرةمن سبعة أولادأواشترك فيهاجماعةجاز.(إعلاءالسنن ،ج:17،ص:119)

والجمهور على إجزاء الإبل والبقر أيضا وفيه حديث عند الطبراني وأبي الشيخ عن أنس رفعه ‌يعق عنه من

الإبل والبقر والغنم(فتح الباري بشرح البخاري باب إماطة الأذى عن الصبي ج:9ص:593)


فتویٰ نمبر : 10661/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں