بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

بائنانس كے (ڈيجٹل ٹوكنز)كے ذريعے خريد وفروخت


سوال

بائنانس ایک ڈیجیٹل ٹوکنز کی ایپلیکیشن ہے اس طرح کی اور بھی ہیں جیسے okx exchange , mexe global وغیرہ وغیرہ ان ایپلیکیشنز پر جو ٹوکنز ہوتے ہیں ان کی پرائز up down ہوتی رہتی ہے میں  ان ٹوکنز کو جب پرائز down ہو خرید لیتا ہoہوں اور جب پرائز up ہو بیچ دیتا ہوں کیا ایسا کرنا شرعاً جائز ہے یا نہیں یہ خرید فروخت کرنا اور ایسا کاروبار کرنا کیسا ہے ؟

جواب

بائنانس کرپٹو کرنسی ٹریڈنگ کا ایکسچینج ہےجس کےذریعے مختلف ڈیجیٹل کرنسیوں کی خرید و فروخت کی جاتی ہے،   بائنانس ایپ چونکہ ڈیجیٹل کرنسی کی خرید و فروخت کی سروس فراہم کرتا ہے،اور  ڈیجیٹل کرنسی کی  حقیقت  ہماری معلومات کے مطابق   ابھی تک پوری طرح واضح نہیں ہوئی اور فی الحال یہ ارتقائی مراحل سے گزر رہی ہے جبکہ قانونی سطح پر بھی ابھی تک پاکستان سمیت دنیا کے اکثر ممالک میں اسے لیگل کرنسی کی حیثیت حاصل نہیں ۔اسی طرح اہل علم کی آراء بھی اس بارے میں مختلف ہیں ۔لہذا جامعہ  عثمانیہ کے دار الافتاءنے اس بارے میں غور و خوض کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے کہ فی الوقت اس بارے میں رائے قائم نہ کی جائے ،البتہ مناسب یہ ہے کہ حقیقت واضح ہونے تک اس میں سرمایہ کاری سے احتراز ہی کیا جائے کیونکہ مومنین کی یہ خوبی ہے کہ وہ شبہات سے بھی  اپنے آپ کو بچاتے ہیں بالخصوص جب کہ وہ زندگی کی کوئی لازمی ضرورت بھی نہ ہو۔

 

 عن عامر قال: سمعت النعمان بن بشير يقول:سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: (‌الحلال ‌بين، والحرام بين، وبينهما مشبهات لا يعلمها كثير من الناس، فمن اتقى المشبهات استبرأ لدينه وعرضه، ومن وقع في الشبهات: كراع يرعى حول الحمى يوشك أن يواقعه، ألا وإن لكل ملك حمى، ألا وإن حمى الله في أرضه محارمه،ألا وإن في الجسد مضغة: إذا صلحت صلح الجسد كله، وإذا فسدت فسد الجسد كله، ألا وهي القلب)[صحيح البخاري ،باب فضل من استبرا لدينه،ج:1 ص:13]


فتویٰ نمبر : 3880/297/322

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں