بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 24/11/2026

دارالافتاء

 

مضاربت ميں متعين نفع مقرر كرنا


سوال

زید کچھ تعلیم حاصل کرنے کے لیے باہر ملک جانا چاہتا ہے،اس وجہ سے وہ اپنے بال بچوں کے لیےاپنے بھائی بکر کو (10) لاکھ روپے دینا چاہتا ہےکہ بکر ان روپیوں کو اپنے کاروبار میں لگا کر ہر مہینے میں زید کے بیوی بچوں کوایک لاکھ روپے دیگا،تو سوال یہ   ہےکہ کیا ایسا کرنا جائز ہے،اگر جائز نہیں،تواس کی جائز صورت بیان فرمائیں؟

جواب

واضح رہے کہ مضاربت میں ایک فریق سرمایہ فراہم کرتا ہےاوردوسرا فریق محنت کرتا ہےاور دونوں نفع میں طے شدہ نسبت کے مطابق شریک ہوتے ہیں، مضاربت میں کسی ایک فریق کا متعین نفع کا مطالبہ کرنا جائزنہیں۔

صورت مسؤلہ میں زید اپنےلیے چونکہ ایک متعین مقدار(ایک لاکھ)ماہانہ مقررکررہا ہے، اس لیے یہ معاملہ جائز نہیں، لہذا اس سے بچنا ضروری ہے، البتہ اس کی جائز صورت یہ ہےکہ زید کے راس المال سے حاصل ہونے والے منافع میں زید کا حصہ تناسب کے اعتبار سے متعین کیا جائے، مثلاً: نصف، تہائی وغیرہ۔

 

أما ‌تفسيرها ‌شرعا فهي عبارة عن عقد على الشركة في الربح بمال من أحد الجانبين والعمل من الجانب الآخر. (الفتاوى الهندية، كتاب المضاربة،ج:4،ص:285)

وشرعا: (عقد الشركة في الربح بمال من جانب) رب المال (وعمل من جانب) المضارب. (الدر المختار، كتاب المضاربة، ج: 5، ص: 645)

أن يكون المشروط لكل واحد منهما من المضارب ورب المال من الربح جزءا شائعا، نصفا أو ثلثا أو ربعا. (بدائع الصنائع،كتاب المضاربة،ج:6 ،س:85)


فتویٰ نمبر : 3878/297/322

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں