بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
بیع مرابحہ میں اصل قیمت چھپانا
سوال
ایک ادارے نے ایک شخص کو کارمرابحہ کی بنیاد پرفروخت کی۔ ادارے نے اصل قیمت 15 بتلائی اوراسے 18 لاکھ میں قسطوں پر فروخت کیا۔ جب بعد میں خریدار نے کمپنی کی اصل رسید دیکھی تو معلوم ہوا کہ اس ادارے نے حقیقت میں صرف 13 لاکھ کی کار خریدی تھی۔ کیا مرابحہ میں اصل قیمت کو چھپانا جائز ہے؟ اگر خریدار نے جھوٹ کی بنیاد پرعقد کیا ہوتو کیا وہ عقد فاسد ہوگا؟
جواب
جاننا چاہیے کہ بیوعات میں سے بیع مرابحہ،تولیہ اوروضعیہ کی بناء دیانتداری پر ہے لہذا اس جیسی بیوعات میں خیانت کرنا جائز نہیں ۔چنانچہ اگرکوئی بائع اصل قیمت پرمرابحہ کرنے کی بجائے جھوٹی قیمت بتلادے اور مشتری کو اس کی خیانت کا پتہ چلے تواس صورت میں مشتری کو اختیارہے کہ چاہے تواس کو پوری قیمت کے ساتھ خرید لے یا پھربیع کو فسخ کرے۔
صورت مسؤلہ کے مطابق اگرواقعی ادارے نے کارکی قیمت پندرہ لاکھ بتلائی تھی جبکہ اصل قیمت تیرا لاکھ تھی تواس صورت میں خریدار کو اختیار ہے کہ یا تواسی قیمت پرخرید لے یا پھربیع فسخ کرکے اپنی رقم واپس لے لے۔ البتہ ادارے کےلیے جھوٹ اور دھوکہ دہی سے حاصل شدہ زائد منافع لینا شرعاً جائز نہیں ،بلکہ ادارہ اضافی رقم مشتری کو واپس کرےگا۔
عن أبي ہریرة رضي اللّٰه عنه أن رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیه وسلم مرَّ علی صبرةٍ من طعام فأدخل یدہ فیہا فنالت أصابعه بللاً فقال: یا صاحب الطعام ما ہٰذا؟ قال: أصابته الماء یا رسول اللّٰه! قال: أفلا جعلته فوق الطعام حتی یراہ الناس، ثم قال: من غش فلیس منا.(سنن الترمذي،أبواب البیوع،باب ما جاء في کراہیة الغش في البیوع،ج:1،ص:45)
والحاجة ماسة إلى هذا النوع من البيع؛ لأن الغبي الذي لا يهتدي في التجارة يحتاج إلى أن يعتمد فعل الذكي المهتدي وتطيب نفسه بمثل ما اشترى وبزيادة ربح فوجب القول بجوازهما، ولهذا كان مبناهما على الأمانة والاحترازعن الخيانة وعن شبهتها.... فإن اطلع المشتري على خيانة في المرابحة فهو بالخيار" عند أبي حنيفة رحمه الله إن شاء أخذه بجميع الثمن وإن شاء تركه... ولأبي حنيفة رحمه الله أنه لو لم يحط في التولية لا تبقى تولية؛ لأنه يزيد على الثمن الأول فيتغير التصرف فتعين الحط وفي المرابحة لو لم يحط تبقى مرابحة وإن كان يتفاوت الربح فلا يتغير التصرف فأمكن القول بالتخيير،فلو هلك قبل أن يرده أو حدث فيه ما يمنع الفسخ يلزمه جميع الثمن في الروايات الظاهرة.(الهداية في شرح بداية المبتدي،ج:3،ص:56)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں