بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
میاں بیوی کے درمیان گھر کے سامان میں اختلاف ہونا
سوال
اگر میاں بیوی کے درمیان ایسے سامان میں اختلاف ہو جو کسی کے ساتھ خاص نہ ہو (میاں بیوی میں سے کسی کی خصوصیت معلوم نہ ہوتی ہو)تو اس صورت میں سامان کس کا ہوگا؟کس کا قول معتبرہوگا؟
جواب
واضح رہے کہ جب دو فریق کے درمیان کسی مال یا حق کے بارے میں نزاع پیدا ہو جائے، تو شرعی قاعدہ یہ ہے کہ مدعی پر گواہ لانا لازم ہوتا ہے، اور اگر وہ گواہ پیش نہ کرسکے تو مدعی علیہ سے قسم لی جائے گی۔لہٰذا اگر میاں بیوی کے درمیان گھر کے سامان میں اختلاف ہو جائے، اور دونوں کسی چیز کو اپنی ملکیت قرار دیں، تو اس بارے میں اصول یہ ہے کہ:اگر کسی کے پاس بھی پا گواہ نہ ہوں توجو سامان کسی ایک کے لیے مخصوص یا موزوں معلوم ہو، تو قسم کے ساتھ وہ اس فریق کی ملکیت سمجھی جائیں گی۔اورجو سامان دونوں کے استعمال میں یکساں ہو اور بظاہر کسی ایک کے ساتھ خاص نہ ہو (جیسے برتن، بستر، فرنیچر وغیرہ)، تو چونکہ شریعت کی رو سے بیوی اور اس کا مال، شوہر کی کفالت و ذمہ داری میں ہوتا ہے،اور عمومی طور پر شوہر کو ہی گھر کے وسائل پر قابض مانا جاتا ہے،لہذا ایسی صورت میں بیوی مدعیہ ہوگی۔ اس لیےاگر وہ گواہ پیش کر دے تو اس کا دعویٰ تسلیم کیا جائے گا۔اور اگر گواہ پیش نہ کر سکے، تو شوہر قسم کھائے گااور اس کا قول معتبر مانا جائے گا۔
صورت مسئولہ کے مطابق اگر میاں بیوی کے درمیان گھرکےایسے سامان میں اختلاف ہوکہ جو ان میں سےکسی کے ساتھ خاص نہ ہو،تو اس صورت میں اگرعورت دو معتبرگواہ پیش کرے تو سامان اس کا ہوگا،ورنہ(گواہ نہ ہونے کی صورت میں) شوہر کا قول مع الیمین معتبر ہوگا۔
عن عمرو بن شعيب، عن أبيه، عن جده، أن النبي صلى الله عليه وسلم قال في خطبته: «البينة على المدعي، واليمين على المدعى عليه».(سنن الترمذي،أبواب الأحكام،باب ماجاء في أن البينة على المدعي واليمين على من أنكر،رقم الحديث:1341)
(وإن اختلف الزوجان) ... (في متاع) هو هنا ما كان في (البيت) ولو ذهبا أو فضة (فالقول لكل واحد منهما فيما صلح له مع يمينه) إلا إذا كان كل منهما يفعل أو يبيع ما يصلح للآخر فالقول له تعارض الظاهرين درر وغيرها (والقول له في الصالح لهما) لأنها وما في يدها في يده والقول لذي اليد بخلاف ما يختص بها لأن ظاهرها أظهر من ظاهره وهو يد الاستعمال، (ولو أقاما بينة يقضى ببينتها) لأنها خارجة. (الدرالمختار،كتاب الدعوى،باب التحالف ، ج:5،ص:563،564)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں