بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

کتےکو روٹی دیتے وقت بسم اللہ پڑھنا


سوال

بعض لوگ کتے کو روٹی دیتے وقت بسم اللہ پڑھتے ہیں ،کیا اس طرح کرنا جائزہے؟نیز یہ تسمیہ ،مسنون تسمیہ کے زمرے میں آتا ہے یا نہیں ؟

جواب

واضح رہے کہ ہرذی روح کے ساتھ بھلائی کا معاملہ کرنا (کھاناکھلانا ،پانی پلاناوغیرہ) ایک مستحسن اور موجب ثواب عمل ہے ۔ اسی تناظر میں کتے کے ساتھ ہمدردی اورمہربانی کا معاملہ کرنا بھی شریعت میں مستحسن ہےنیزشریعتِ مطہرہ نے ہر عمل کے ساتھ نیت کو وابستہ کیا ہے، اور بعض کاموں کے ساتھ مخصوص اذکار و ادعیہ کی تعلیم دی ہے، ان اذکار میں سے ہرکام کی ابتدا میں "بسم اللہ" پڑھنا بھی ایک ہےجس کی ترغیب دی گئی ہے خاص طور پر ان کاموں سے پہلے جو شرعی طور پر مستحسن، عمدہ اور قابلِ تعریف ہوں،اس کےعلاوہ جوکام شرعی طورپر مستحسن اورقابل تعریف نہ ہو وہاں بسم اللہ پڑھنا درست نہیں  ۔

صورت مسئولہ میں کتے کوکھانا کھلانا یا پانی پلانا ایک مستحسن اورموجب ثواب عمل  ہے،چنانچہ اس اعتبار سےبسم اللہ پڑھنے کی گنجائش ہےمگر مسنون ہونےکا ثبوت   نہیں ملتا۔

 

عن أبي هريرة قال: قال رسول الله صلي الله عليه وسلم : "كل كلام أو أمر ذي بال لا يفتح بذكر الله عز وجل فهو أبتر أو قال أقطع".(مسند أحمد،ج:8،ص: 395 ،رقم الحديث:8694)


فتویٰ نمبر : 6378/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں