بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
اپنے آپ کو غیر مسلم ظاہر کر کے ملازمت حاصل کرنا
سوال
ایک شخص ہے باہر ملک میں کسی کمپنی میں جانے کے لئے اپنے آپ کو غیر مسلم ظاہرکر تا ہے تو کیا اس کے سا تھ یہ کافر کے حکم میں ہو جاتا ہے یا نہیں؟
جواب
واضح رہے کہ شریعت مطہرہ کی رو سے کلمہ کفر کہتے وقت یا کافر مذہب کی طرف اپنی نسبت کرتے وقت اگرکفر کا عقیدہ بھی ہو تو ایسی صورت میں ایسا شخص دائرہ اسلام سے خارج ہو جاتا ہے لیکن اگر کفر کا عقیدہ نہ ہو بلکہ کسی دنیوی مفاد کی خاطر کسی اور مذہب کی طرف اپنے آپ کو منسوب کرے اور کفریہ عقیدہ نہ ہوتو اگرچہ یہ بڑی جرأت اور عظیم گناہ ہےاور اس سے اس شخص کے ایمان کو خطرہ لاحق ہوتا ہے کیونکہ ایسا شخص آگے جاکر دنیوی مفاد کی خاطر ایمان سے ہاتھ دھوسکتا ہے تاہم کفریہ عقیدہ نہ ہونےکی وجہ سے وہ کافر نہیں ہوتا۔
صورت مسؤلہ کے مطابق جوشخص کفریہ عقیدہ رکھتے ہوئے یا کفر پر راضی ہوتے ہوئے اپنے آپ کو غیر مسلم ظاہر کرے یا کمپنی میں جانے کے لیےیا ویزہ فارم میں اپنے آپ کو”غیرمسلم “ ظاہر کرے اور عقیدہ میں بھی اسلام سے انحراف ہو،تو اس سے وہ کافر ہوگا ۔لیکن اگر اس کا عقیدہ کفر کا نہ ہو بلکہ صرف دنیوی مفاد کی خاطراس طرح کرے تو ایسے شخص کو کافر نہیں کہا جاسکتا تاہم اس عمل پر سچے دل سے توبہ و استغفار لازم ہے اور کسی کو ایسا دھوکہ دینا حرام ہے خاص کر غیر مسلم سے ایسا دھوکہ آمیز رویہ اسلام کی بدنامی کے سوا اور کچھ نہیں۔
ومن أتی بلفظة الكفر مع علمه أنها لفظة الكفرعن اعتقاده فقد كفر،ولولم يعتقد أولم يعلم أنهالفظة الكفر، ولكن أتی بها علی اختيار فقد كفر عند عامة العلماء لا يعذر بالجهل، وفی الخانية:وقال بعضهم :الجاهل إذا تكلم بكفر ولم يدر أنه كفر لا يكون كفراً ويعذر بالجهل، وفی الينابيع:قال أبوحنيفة :لا يكون الكفرکفراًحتی يعقد عليه القلب.(الفتاوی التتارخانية، كتاب أحكام المرتدين، الفصل إجراء كلمة الكفر،ج:7،ص:282)
ومن يرضى بكفر نفسه فقد كفر،(الفتاوى الهندية ،مطلب فی مو جبات الکفرانواع منہاما یتعلق با لإیمان والإسلام ،ج:2،ص:257)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں