بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

قرآنی بوسیدہ اوراق کو دفن کرنا


سوال

 ہمارے گھر میں ایسے قرآن مجید موجود ہیں کہ جو تلاوت کرنے کےقابل  نہیں یعنی  بہت ضعیف ہے،کیا ان مقدس قرآنی اوراق کو دریا میں بہا دینا درست ہے یا زمین میں دفن کر دینا چاہیے ، بہتر طریقہ کیا ہے؟

جواب

واضح رہے کہ قرآنِ مجید کےوہ اوراق جوبوسیدہ ہونے کی وجہ سے تلاوت کرنے کے قابل نہ رہیں، انہیں پاک کپڑے میں لپیٹ کر کسی محفوظ جگہ میں جہاں لوگوں کی آمد و رفت بالکل نہ ہو یا کم ہو، دفن کردیا جائے جیسا کہ مسلمان میت کو دفن کیا جاتا ہے، موجودہ زمانے میں چوں کہ قرآنِ مجید کے اوراق پرنٹڈ ہوتے ہیں، پانی میں بہانے کے باوجود لکھائی نہیں مٹتی اس لیے پانی میں بہانے سے گریز کرنا چاہیےبہتر ہے کہ  قرآنی بوسیدہ اوراق کو کسی پاک جگہ دفن کیا جائے۔

 

وفي الذخيرة:‌المصحف ‌إذا ‌صار ‌خلقا ‌وتعذر القراءة منه لا يحرق بالنار إليه أشار محمد وبه نأخذ، ولا يكره دفنه، وينبغي أن يلف بخرقة طاهرة، ويلحد له لأنه لو شق ودفن يحتاج إلى إهالة التراب عليه، وفي ذلك نوع تحقير إلا إذا جعل فوقه سقف وإن شاء غسله بالماء أو وضعه في موضع طاهر لا تصل إليه يد محدث ولا غبار، ولا قذر تعظيما لكلام الله عز وجل.(رد المحتار علی الدر المختار،کتاب الحظر والإباحة،فصل في البیع،ج:6،ص:422)


فتویٰ نمبر : 6389/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں