بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
چھ ماہ کے اندر مشینیں تیار کروانے کا عقد
سوال
ایک مشہورہوم اپلائنس کمپنی ہے، جو گھریلو استعمال کے لیے "اسمارٹ فوڈ پیکجنگ مشین" تیار کرتی ہے۔ ایک تاجر نے کمپنی کے ساتھ درج ذیل معاہدہ کیا:میں آپ سے 30 عدد "اسمارٹ فوڈ پیکجنگ مشینیں" پیشگی قیمت پر خریدتا ہوں،بشرطیکہ:1۔مشینیں 6 ماہ کے اندر فراہم کی جائیں گی ،ایک مشین کی قیمت 60,000 روپے ہے، اور کل 18 لاکھ روپے مجلسِ عقد میں ادا کیے گئے۔ ماڈل کا تعین کمپنی خود کرے گی، مگر معیار کم از کم "2024 کے ماڈل" جیسا ہوگا ۔اگر نیا ماڈل مارکیٹ میں آ جائے تو کمپنی اختیار رکھتی ہے کہ وہ نیا ماڈل دے یا پرانا۔2۔ مشینیں کمپنی خود بناتی ہے، اور تیاری کا عمل ابھی شروع نہیں ہوا۔3۔ایک ساتھ یا قسط وار ترسیل ہو سکتی ہے، اور مقامِ ترسیل کمپنی کے گودام سے ہو گا۔بعد ازاں بعض ماہرینِ شریعت نے اس پر اعتراضات کیے:1۔اس عقد میں اشیاء کی نوع اور ماڈل غیر متعین ہے یہ بیع کا خلل ہے۔2۔ کمپنی ابھی مشینیں بنا نہیں رہی، تو یہ استصناع ہو سکتا ہے؟ لیکن قیمت مجلسِ عقد میں مکمل ادا کر دی گئی ہے تو سلم ہے؟3۔عقد میں معیاری وصف کی ضمانت ہے مگر نوع و جنس کا تعین واضح نہیں، کیا یہ غرر یا جہالت نہیں؟4۔ اگر کمپنی اپنی مرضی سے ماڈل منتخب کرے تو یہ تفویض یا جبر نہیں؟5بعض مشینیں اگر 6 ماہ کے اندر مکمل نہ ہو سکیں تو کیا ترسیل مؤخر کرنا جائز ہوگا؟اب سوال یہ ہے:1۔یہ عقد کس نوعیت کا ہے: سلم، استصناع، بیع، اجارہ یا کوئی مرکب معاملہ؟2۔کیا اس میں شروطِ سلم یا استصناع میں سے کسی کی خلاف ورزی ہو رہی ہے؟3۔اس عقد کی اصولی حیثیت کیا ہے، اور اس کو شرعی طور پر درست بنانے کا طریقہ کیا ہو سکتا ہے؟
جواب
جاننا چاہیے کہ جس بیع میں بلاتعین اجل کے کسی ایسی چیز بنانے کا مطالبہ ہو جس میں صنعت کا عمل دخل ہواوراس کی صنعت پرتعامل بھی ہو تویہ استصناع کہلاتا ہے البتہ اگر اجل مہلت طلب کرنے کی بجائے کام جلدی سے مکمل کرنے کی خاطر مقرر ہوتو وہ بھی استصناع شمارہوگا۔
صورت مسؤلہ کے مطابق یہ عقد استصناع ہے کیونکہ مشینیں بنوانے کا عقد ہےاوراس طرح مشینوں کے بنانے میں لوگوں کا تعامل بھی ہے اس لیے یہ عقد استصناع شمار ہوگا۔
چونکہ استصناع کی شرائط میں جنس ،نوع، صفت اور مقدار کا معلوم ہونا ضروری ہے اور یہاں نوع جوکہ ماڈل ہے وہ معین نہیں ، کیونکہ اس میں یقینی طور معلوم نہیں کہ ماڈل نیا ہوگا یا پرانا،اورتعین نہ ہونے کی وجہ سے نزاع کا اندیشہ ہے چنانچہ جب تک اس شرط کی اصلاح نہ ہوگی اس وقت تک یہ بیع فاسد شمار ہوگی ۔اس کے علاوہ پیشگی قیمت دینا،اور مشینیں عقد کے بعد بنانا،اورترسیل ایک ساتھ یا قسط وارکرنا ان امورسے عقد استصناع متاثر نہیں ہوتا۔
شرعی طور پراس کو درست کرنے کا طریقہ یہ ہےکہ ماڈل کو اس طرح متعین کیا جائے کہ بعد میں نزاع کا کوئی اندیشہ باقی نہ رہے۔
وإن استصنع شيئا من ذلك بغير أجل جاز استحسانا" للإجماع الثابت بالتعامل.(الهداية في شرح بداية المبتدي،ج:3،ص:73)
(والاستصناع) هو طلب عمل الصنعة (بأجل) ذكر على سبيل الاستمهال لا الاستعجال فإنه لا يصير سلما(سلم) فتعتبر شرائطه(جرى فيه تعامل أم لا) وقالا الأول استصناع (وبدونه) أي الأجل (فيما فيه تعامل) الناس (كخف وقمقمة وطست) بمهملة وذكره في المغرب في الشين المعجمة وقد يقال طسوت (صح) الاستصناع.(قوله هو لغة طلب الصنعة).... وفي البدائع من شروطه: بيان جنس المصنوع، ونوعه وقدره وصفته، وأن يكون مما فيه تعامل، وأن لا يكون مؤجلا.(قوله ذكر على سبيل الاستمهال إلخ) كان الواجب عدم ذكر هذه الجملة لما علمت من أن المؤجل بشهر فأكثر سلم، والمؤجل بدونه إن لم يجر فيه تعامل، فهو استصناع فاسد إلا إذا ذكر الأجل للاستعجال فصحيح.(ردالمحتار على الدر المختار،ج:5،ص:223)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں