بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
بھائیوں کا مشترکہ زمین میں ایک دوسرے کو عشر دینا
سوال
دو بھائیوں کے درمیان ایک مشترکہ زرعی زمین ہے جس سے حاصل ہونے والی فصل فروخت کرکے دسواں حصہ بطورِعشر ادا کیا جاتاہے۔ ان کے پاس اس زمین کے علاوہ کوئی اورمال موجودنہیں جس سے وہ صاحبِ نصاب بن سکیں، بلکہ غربت وافلاس کی زندگی گزارتے ہیں، ایسی صورت میں اگر ان بھائیوں میں سے ایک اپنے حصے کے عشر کی بقدر رقم کسی دوسرے مستحق بھائی کو ادا کرے، اور دوسرا پہلے کو، تو کیااس طرح عشر کی ادائیگی درست ہوجائے گی یا نہیں؟ نیز مستحق بھائیوں کے لیے اس عشرکو لینا کیسا ہے؟
جواب
قرآن وحدیث کی روشنی میں اجنبی مستحقین کی بجائے رشتہ دار کےساتھ مالی تعاون کرنا(زکوٰۃ، عشر، صدقہ وغیرہ دینا) زیادہ بہتر ہے، کیونکہ اس سے صلہ رحمی کو تقویت ملتی ہےاور شریعت اس کی حوصلہ افزائی کرتی ہے، نیز مشترکہ زمین کی فصل میں تقسیم سے پہلے بھی کل پیداوار سے عشر نکالا جاسکتا ہے اور تقسیم کےبعد بھی، البتہ تقسیم کے بعد ہر شریک اپنے حصے کےمطابق عشر ادا کرےگا۔
صورتِ مسئولہ میں اگر دونوں بھائی شرعی طور پرزکوٰۃ کے مستحقین ہوں، تو فصل کی تقسیم کے بعدہرایک اپنے حصے سے بقدر عشر اپنے مستحق بھائی کودے سکتا ہے، اور اس سے ان کا عشر ادا ہوجائےگا۔ بشرطیکہ ایک دوسرے کو عشر دینامعاوضہ کے طور پر دونوں کے مابین طے شدہ نہ ہو۔ کیونکہ اگر معاوضہ کی شکل میں ایک دوسرے کو دیں گے تو کسی کا بھی عشر ادا نہ ہوگا۔
لما في البدائع من أن المزارعة جائزة عندهما والعشر يجب في الخارج والخارج بينهما فيجب العشر عليهما. (رد المحتار على الدر المختار، كتاب الزكاة، باب العشر، فروع في زكاة العشر، ج:2، ص:335)
والأفضل إخوته وأخواته ثم أولادهم ثم أعمامه وعماته ثم أخواله وخالاته ثم ذوو أرحامه ثم جيرانه ثم أهل سكته ثم أهل بلده كما في النظم. (رد المحتار على الدر المختار، کتاب الزکاۃ، باب مصرف الزکاۃ والعشر، ج:2، ص:354)
وقيد بالولاد لجوازه لبقية الأقارب كالإخوة والأعمام والأخوال الفقراء بل هم أولى؛ لأنه صلة وصدقة. (رد المحتار على الدر المختار، کتاب الزکاۃ، باب مصرف الزکاۃ والعشر، ج:2، ص:346)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں