بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
پھل پکنے سے پہلے بیچنے کی صورت میں عشر کا حکم
سوال
ہمارے سیب کے باغات ہیں پکنے سے پہلے ہم نے ٹھیکدارپرفروخت کردیے، لہذا اب عشرکس پرواجب ہے؟
جواب
واضح رہے کہ فصل یا پھل کے عشراورنصفِ عشرکا بائع یا مشتری میں سے کسی پرواجب ہونے میں اصل اعتبارادراک یعنی "پختگی"کا ہے کہ جس کے قبضہ میں فصل پک جائے یا پھل پختہ ہوجائے اسی پرعشریا نصفِ عشرلازم ہوگا، لہذا اگرفصل اورپھل کوپکنے اورپختہ ہونے کے بعد فروخت کیا گیا توعشریا نصفِ عشربائع پرواجب ہوگا اوراگر پکنے اورپختہ ہونے سے پہلے فروخت کیا گیا تواس صورت میں اگربیع مطلق ہوجس میں پھل پکنے تک درختوں پرچھوڑنے کی شرط نہ لگائی ہواورخریدارپکنے سے پہلے پھل کاٹے تواس صورت ميں عشربائع پرہے اوراگرپکنے کے بعد کاٹےتواس صورت میں عشرمشتری پرواجب ہوگا۔
صورت مسئولہ میں اگرواقعی سائل نے سیب کے باغات پکنے سے پہلے فروخت کردیے ہوں تواگرمشتری پکنے سے پہلے کاٹ دے توعشریا نصفِ عشرسائل پرواجب ہوگا، اوراگرمشتری اس کوپختہ ہونے تک درختوں پر چھوڑدے تواس صورت میں عشرمشتری پرواجب ہوگا۔
(ومن باع ثمرةً بارزةً) أما قبل الظهور فلايصح اتفاقًا. (ظهر صلاحها أو لا صح) في الأصح. (قوله: أما قبل الظهور) أشار إلى أن البروز بمعنى الظهور،والمراد به انفراد الزهر عنها وانعقادها ثمرة وإن صغر ۔ (ردالمحتار على الدرالمختار،كتاب البيوع، مطلب فى بيع الثمر والزرع، ج:4، ص:554/555)
وأما وقته فوقت خروج الزرع وظهور الثمر عند أبي حنيفة۔ (البحرالرائق شرح كنز الدقائق، كتاب الزكاة، باب العشر،ج:2، ص:255)
وإذا باع الأرض العشرية وفيها زرع قد أدرك مع زرعها أو باع الزرع خاصة فعشره على البائع دون المشتري ولو باعها والزرع بقل إن فصله المشتري في الحال يجب على البائع ولو تركه حتى أدرك فعشره على المشتري۔ (الفتاوى الهندية، كتاب الزكوة، الباب السادس في زكوة الزروع والثمار، ج:1، ص:249)
ولو باع الزرع إن قبل إدراکہ فالعشرعلی المشتری ولو بعدہ فعلی البائع۔ (ردالمحتار على الدرالمختار، كتاب الزكاة، باب العشر، فروع في زكاة العشر،ج:2، ص:333 )
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں