بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
نماز میں مسنون قرأت كی مقدار
سوال
نمازِ پنجگانہ میں قرأت کے متعلق احادیث و آثار میں جو وارد ہے کہ فجر اور ظہر کی نماز میں طوالِ مفصل، عصر اور عشاء میں اوساطِ مفصل، اور مغرب میں قصارِ مفصل کی قرأت سنت ہے،ان تقسیمات سے مراد صرف مقدارِ قرأت ہے، یا ان سورتوں کی تحدیدِ مراد ہے؟ ہفتہ دو ہفتہ میں ایک مرتبہ مفصلات کے بجائے کہیں اور سے مذکورہ مقدار کا خیال رکھ کر پڑھ لیا جائے تو نماز مسنون ہوگی یانہیں؟
جواب
واضح رہے کہ نماز میں فرض قرأت کی مقدار تین چھوٹی آیتیں یا ایک بڑی آیت ہے،البتہ سنت اور مستحب قرأت کے بارے میں احادیث اور آثار مختلف ہیں ، بعض روایات میں قرأت کی تعیین تعدادِ آیات سے ہوئی ہے ،جیسے فجر میں ساٹھ سے سو تک کی آیتیں پڑھنا اور بعض روایات میں سورتوں کی تقسیم کے اعتبار سے ہوئی ہے،جیسے فجر میں طوال مفصل یعنی سورۃ الحجرات سے لے کر سورۃ البروج تک سورتوں میں سے کوئی سورت پڑھنا،چنانچہ فقہاء کرام نے احادیث اور آثار میں وارد خاص مقدار کی قرأت کو سنت اور مفصلات میں سے خاص مقدار کے پڑھنے کو مستحسن قرار دیا ہیں ۔
لہذا ان تقسیمات سے مراد قرأت کی خاص مقدار کے ساتھ ساتھ سورتوں کی تحدید بھی ہے،یعنی اگر کوئی آدمی مفصلات میں سے خاص مقدار کی قرأت کرے ،جیسےفجر کی نماز میں ساٹھ آیتیں طوال مفصل كے کسی ایک سورت میں سے پڑھے،تو دونو ں قسم کی روایات پر عمل کرنے کی وجہ سے اولیٰ اور بہتر ہوگااور اگر خاص مقدار کی قرأت مفصلات کے علاوہ باقی قرآن مجید میں سے کسی جگہ سے کر لے ،تو بھی سنت پر عمل ہو جائے گا اور نماز مسنون شمار ہوگی۔
عن أبي برزة الأسلمي قال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يقرأ في الفجر ما بين الستين إلى المائة آية.(صحيح مسلم، باب القراءة في الصبح، رقم الحديث:461، ج:2، ص:40)
عن الثوري، عن علي بن زيد بن جدعان، عن الحسن وغيره قال: كتب عمر إلى أبي موسى: أن اقرأ في المغرب بقصار المفصل، وفي العشاء بوسط المفصل، وفي الصبح بطوال المفصل. (مصنف عبد الرزاق، باب ما يقرء في الصلوة، رقم الحديث:2672، ج:2، ص:104)
وأقول: القراءة من المفصل سنة والمقدار الخاص منه أخرى وقد أمكن مراعاة الأولى فأي مانع من الإتيان بهما. (النهر الفائق شرح كنز الدقائق، كتاب الصلوة، ج:1، ص:232)
وسنتها في الحضر أن يقرأ في الفجر في الركعتين بأربعين أو خمسين آية سوى فاتحة الكتاب وفي الظهر ذكر في الجامع الصغير مثل الفجر وذكر في الأصل أو دونه وفي العصر والعشاء في الركعتين عشرين آية سوى فاتحة الكتاب وفي المغرب يقرأ في كل ركعة سورۃ قصيرة.هكذا في المحيط واستحسنوا في الحضرطوالالمفصل في الفجر والظهر وأوساطه في العصر والعشاء وقصاره في المغرب. (الفتاوى الهندية، کتاب الصلوۃ، ج:1، ص:77)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں