بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

ذاتی جائیداد میں تصرف کا حق


سوال

اگر کوئی شخص خود کماتا ہے اور اپنے پیسوں سے کوئی جائیداد خریدے، تو اس کی زندگی میں اس کی جائیداد میں اس کی بیوی اوراولاد کوتصرف کرنے کا کوئی حق حاصل ہے یا نہیں؟

جواب

واضح رہے کہ ہر شخص زندگی میں اپنی مملوکہ جائیداد کا خود مالک  ومختار ہوتا ہے،لہذا صورتِ مسئولہ  کے مطابق اگر کوئی شخص کوئی زمین  اپنی ذاتی رقم سےخریدے، تو اس کی زندگی میں اس زمین میں اس کی بیوی اور اولاد کا  شرعاً کوئی حق نہیں ہوتا۔

 

لأن الملك ما من شأنه أن يتصرف فيه بوصف الاختصاص.(رد المحتار علی الدر المختار،كتاب البيوع،ج:4،ص:502)


فتویٰ نمبر : 3881/297/322

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں