بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 19/10/2026 |
دارالافتاء
خون چڑھانے سے وضو کا حکم
سوال
ایک شخص کو مستقل طور پر مختلف ایام میں تھلیسیمیا کی بیماری کی وجہ سےخون چڑھانا پڑتا ہے، پہلے انجکشن کے ذریعہ خون نکالا جاتا ہے اس کے بعد دوسری سوئی اور بوتل کے ذریعہ خون چڑھانے کا عمل شروع ہوتا ہے اور اس میں پانچ چھ گھنٹے لگتے ہیں۔ اس میں وضو کا کیا حکم ہوگا؟
جواب
وضو توڑنے والے امور میں خون کا نکلنا بھی شامل ہے، یعنی اگر جسم سے خون بہہ جائے تو وضو ٹوٹ جاتا ہے۔ تاہم انجکشن لگانے یا خون چڑھانے کی صورت میں چونکہ خون جسم میں داخل کیا جاتا ہے، اس لیے اس سے وضو نہیں ٹوٹتا۔ البتہ جب رگ میں انجکشن لگایا جاتا ہے اور سوئی کے صحیح مقام پر پہنچنے کی تصدیق کے لیے کچھ دیر انتظار کیا جاتا ہے، تو خون باہر آجاتا ہےجو اس بات کی علامت ہوتی ہے کہ سوئی رگ میں داخل ہو چکی ہے۔اس صورت میں چونکہ جسم سے خون نکلتاہے،اس لیےاس سے وضو ٹوٹ جاتا ہے۔
صورت مسئولہ کے مطابق خون کی بوتل لگاتے وقت خون کا باہر کی طرف انجکشن یا سوئی میں آنے سے وضو ٹوٹ جائے گا۔ تاہم اگر یہ بوتل پہلے سے لگے ہوئے کینولا میں لگائی جائے اور بوتل لگاتے وقت بالکل بھی خون باہر نہ آئے تو اس سے وضو نہیں ٹوٹے گا۔
(ومنها)ما يخرج من غير السبيلين ويسيل إلى ما يظهر من الدم والقيح والصديد والماء لعلة وحد السيلان أن يعلو فينحدر عن رأس الجرح.كذا في محيط السرخسي وهو الأصح.كذا في النهر الفائق.الدم إذا علا على رأس الجرح لا ينقض الوضوء وإن أخذ أكثر من رأس الجرح.كذا في الظهيرية والفتوى على أنه لا ينقض وضوءه في جنس هذه المسائل.كذا في المحيط.(الفتاوى الهندية، كتاب الطهارة،الباب الأول،الفصل الخامس،ج:1،ص:10)
أقول:يرد عليه ما لو سال إلى نهر ونحوه مما لا يصلى عليه،وما لو مص العلق أو القراد الكبير وامتلأ دما فإنه ناقض كما سيأتي متنا فالأحسن ما في النهر عن بعض المتأخرين من أن المراد السيلان ولو بالقوة:أي فإن دم الفصد ونحوه سائل إلى ما يلحقه حكم التطهير حكما،تأمل.(ردالمحتار على الدرالمختار،كتاب الطهارة،سنن الوضوء،ج:1،ص:134)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 328
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 244
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 891
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 574
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 493
- خلع | فتاوئ : 49
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 59
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 476
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 176
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 410
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 152
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 62
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 322
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1191
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں