بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 10/10/2026 |
دارالافتاء
معذورشخص کے لیےعمرہ اورطواف کا طریقہ
سوال
ایک شخص کو پیشاب کےقطرے بہت زیادہ آتے رہتے ہیں، وہ گھر پر کپڑےبدل کرنمازپڑھ لیتا ہے، مگرقطرے پھر بھی آجاتے ہیں، اب وہ عمرہ پرجانا چاہتا ہے، توایسی حالت میں اس کے لیے شرعی حکم کیا ہے؟
جواب
اگرکسی شخص کوپیشاب کےقطرے آنےکی ایسی بیماری ہوکہ نماز کے پورے وقت میں اس کے لیےاتنا وقت بھی پاکی کے ساتھ میسرنہ ہوکہ وہ وضو کرکے فرض نمازادا کرسکے، توشریعت میں ایسا شخص معذورشمارہوگا، لیکن اگرقطرے مسلسل نہ آتے ہوں، بلکہ وقفے وقفےسےآتے ہوں اوراس دوران وضو کرکے نمازادا کرنا ممکن ہو، تو وہ معذورنہیں کہلائے گا، معذورشخص کے لیے حکم یہ ہے کہ وہ ہرنمازکے وقت نیا وضو کرکےاس وقت کےاندرتمام عبادات فرض ونفل ادا کرسکتا ہے۔
صورت مسئولہ کے مطابق اگرکسی شخص کی حالت ایسی ہوکہ نمازکے پورے وقت میں وہ اتنی دیربھی پاک نہ رہ سکےکہ وضوکرکے فرض نمازادا کرسکے، توایسا شخص شرعاً معذورشمارہوگا، اس صورت میں عمرہ ادا کرتے وقت وہ ہرنمازکےوقت ایک مرتبہ وضو کرے اوراس وضو سے وقت کےاندر جتنے طواف کرنا چاہے کرسکتا ہےاورجتنی نمازیں چاہےادا کرسکتا ہے، جب اگلی نمازکا وقت داخل ہوجائےتونیا وضو کرے گا، اگرطواف کے دوران نمازکا وقت ختم ہوجائے، تووہ مطاف سے باہر نکل ک نیا وضو کرے، پھرواپس آکرطواف وہیں سے شروع کرے جہاں سے چھوڑا تھا، البتہ اگروقت ختم ہونے سے پہلے صرف دویا تین چکرمکمل ہوئے ہوں، توبہتریہ ہے کہ وضوکے بعد طواف نئے سرے سےکیا جائے۔
(وصاحب عذر من به سلس) بول لا يمكنه إمساكه ...(إن استوعب عذره تمام وقت صلاة مفروضة) بأن لا يجد في جميع وقتها زمنا يتوضأ ويصلی فيه خاليا عن الحدث (ولو حكما) لان الانقطاع اليسير ملحق بالعدم (وهذا شرط) العذر (فی حق الابتداء، وفی) حق (البقاء كفی وجوده فی جزء من الوقت) ولو مرة.
(وحكمه الوضوء) لا غسل ثوبه ونحو (لكل فرض) (ثم يصلی) به (فيه فرضا ونفلا) فدخل الواجب بالاولى. (ردالمحتارعلی درالمختار، كتاب الطهارة، باب الحيض، ج:1 ص:504)
ولو خرج من الطواف إلی تجدید وضوء ثم عاد بنی لو کان ذلك بعد إتیان أکثره، …ویستحب الاستیناف في الطواف إذا کان ذلك قبل إتیان أکثره،…وصاحب العذر الدائم إذا طاف أربعة أشواط ثم خرج الوقت توضأ وبنی ولا شیٴ علیه، وکذا إذا طاف أقل منها إلا أن الإعادة حینئذ أفضل. (غنیة الناسك، قبیل باب السعي بین الصفا والمروة، ص:68)
ولو خرج من الطواف أو من السعی إلی جنازة، أو مكتوبة، أو تجديد وضوء، ثم عاد، بنی لو كان ذلك بعد إتيان أكثره، ولو إستأنف لا شیء عليه...ويستحب الاستئناف فی الطواف إذا كان قبل إتيان أكثره...وصاحب العذر الدائم إذا طاف أربعة أشواط ،ثم خرج الوقت، توضأ وبنی، ولا شیء عليه، وكذا إذا طاف أقل منها إلا أن الإعادة حينئذ يستحب. (غنية الناسك فی بغية المناسك، باب الطواف، ص:127)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 324
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 240
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 879
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 450
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 572
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 488
- خلع | فتاوئ : 49
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 471
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 101
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 76
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 174
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 405
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 150
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 62
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 319
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1189
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 383
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں