بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

مسجدمیں تنگی کی وجہ سے باہرکی زمین کومسجدمیں شامل کرنا


سوال

ایک مسجد کا صحن نمازیوں کے لیےتنگ ہے، مسجد سےباہرایک شخص کی زمین ہے، لیکن وہ قیمت پربھی زمین نہیں دیتا، توزبردستی اس کی زمین کو قیمت پرمسجد میں شامل کرسکتے ہیں یانہیں؟

جواب

واضح رہے کہ شخصی مفادات کی بجائےاجتماعی مفادات کو ترجیح حاصل ہوتی ہے، مسجد سےاجتماعی مفادات وابستہ ہوتے ہیں، اس لیے شخصی مفادات کے مقابلے میں اجتماعی مفادات کا حق زیادہ ہے، لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہےکہ کسی شخص کا مال اس کی رضامندی کے بغیرلینا یا استعمال کرنا شرعاً جائزنہیں، کیونکہ خرید وفروخت میں فریقین کی رضامندی ضروری ہے، اس لیے صورت مسؤلہ میں عام لوگوں کے لیے کسی شخص کی زمین کو زبردستی مسجد میں شامل کرنا جائز نہیں، البتہ کوشش کی جائے کہ منت سماجت سے وہ شخص راضی ہوکراپنی زمین مسجد کوفروخت کرے اوربطورمسلمان اسے چاہیے کہ مسجد کی ضرورت کو پیش نظررکھتے ہوئےتعاون کرے۔

 

قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ‌ألا ‌لا ‌تظلموا، ‌ألا ‌لا ‌يحل مال امرئ إلا بطيب نفس منه. (مصابيح السنة، الرقم: 2164، ج:2، ص:352)

لا يجوزلأحدمن المسلمين أخذ مال أحد بغيرسبب شرعي. (البحرالرائق، كتاب الحدود، فصل فی التعزير،  ج:5، ص:68)


فتویٰ نمبر : 6370/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں