بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
غیر تقسیم شدہ میراث پر حج و زکوٰۃ
سوال
ایک عورت کی ماں کا انتقال ہو چکا ہے اور ماں کی میراث میں اس عورت کا اتنا حصہ بنتا ہے کہ اگر وہ اسے وصول کرے تو اس پر حج اور زکوٰۃ دونوں فرض ہو جائیں گے۔ لیکن ابھی تک میراث کی تقسیم نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی وہ عورت اپنا شرعی حصہ وصول کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے۔ کیا اس عورت پر حج اور زکوٰۃ فرض ہو چکے ہیں یا نہیں؟
جواب
اسلام نے ہر مسلمان کو مالی اور معاشرتی معاملات میں عدل و انصاف کی تعلیم دی ہے، اور حقوق کی ادائیگی کو نہایت اہمیت دی ہے۔ انہی میں سے ایک اہم حق وراثت کا ہے، جو شریعت کی طرف سے مقرر کردہ ہے۔ ۔ جب کوئی شخص دنیا سے رخصت ہوتا ہے تو اس کا مال و دولت اس کے شرعی ورثاء میں تقسیم کیا جاتا ہےنیزمالِ میراث تقسیم سے پہلے اگرچہ ورثا ء کی ملکیت میں ہوتا ہے، لیکن جب تک باقاعدہ تقسیم نہ ہوہر وارث کا حصّہ دین ضعیف کے حکم میں ہوتا ہے۔اور دین ضعیف پر قبضہ سے پہلےزکوٰۃواجب نہیں ہوتی ، اس لیے ترکہ پر اس وقت تک زکوٰۃ واجب نہیں ہوتی جب تک کہ اس کو شرعی ورثاء کے درمیان ان کے حصص کے مطابق تقسیم نہ کردیا جائے،اسی طرح زکوٰۃ کے واجب ہونے کے لیے ضروری ہے کہ مال پر ملکیت کے ساتھ اس پر قبضہ بھی ہو،
لہذاصورت مسؤلہ کے مطابق اگر عورت پہلےسےصاحب نصاب نہ ہو اور ابھی میراث کی تقسیم نہ ہوئی ہو، تو ایسی صورت میں نہ اس پر زکوٰۃ لازم ہےاور نہ ہی حج فرض ہوگا ۔
ومنها الملك التام وهو ما اجتمع فيه الملك واليد وأما إذا وجد الملك دون اليد كالصداق قبل القبض أو وجد اليد دون الملك كملك المكاتب والمديون لا تجب فيه الزكاة كذا في السراج الوهاج۔(الفتاوى الهندية،كتاب الزكاة،الباب الأول في تفسيرالزكاةوصفتهاوشرائطها،ج:1،ص:172)
وأما الدين الضعيف فهو الذي وجب له بدلا عن شيء سواء وجب له بغير صنعه كالميراث، أو بصنعه كما لوصية، أو وجب بدلا عما ليس بمال كالمهر، وبدل الخلع، والصلح عن القصاص، وبدل الكتابة ولا زكاة فيه ما لم يقبض كله ويحول عليه الحول بعد القبض۔(بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع،كتاب الزكاة،فصل الشرائط التي ترجع إلى المال،ج:2،ص10)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں