بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

اےآئی پربنائی گئی تلاوت


سوال

AI کی مدد سے قراء حضرات کی آواز میں قرآن کریم کی تلاوت تیار کی جا سکتی ہے۔ کیا اس طرح کی آواز سن کر قرآن سننے کا ثواب حاصل ہوتا ہے؟

جواب

جاننا چاہیے کہ اے آئی کے ذریعے قرآن مجید کی جو تلاوت تیارکی جاتی ہے وہ دوسرے قراء کی آوازوں کوترتیب دے کربنائی گئی ہوتی ہے جس طرح ٹیب ریکاڈرکی آواز اصل آواز کی حکایت ہوتی ہے اسی طرح یہ بھی حکایت کی مانند ہوتی ہے اور حکایت کی اصل اگر مذموم ہوتواس کی حکایت بھی مذموم ہوتی ہے اوراگر اصل مباح ہو تو حکایت بھی مباح اوراگر اصل محمود ہو توحکایت بھی محمود ہوتی ہے۔

صورت  مسؤلہ کے مطابق  اگر اے آئی کے ذریعے ماہر قراء حضرات کی نگرانی میں غلطیوں سے پا ک تلاوت کلام پاک تیارکی جائے اور تجوید کے اصولوں کا بھی اہتمام رکھا جائےتو امید ہےکہ اسے سننے پر ثواب ملے گا۔

 

وعن عبد الله بن مسعود قال: قال لي رسول الله صلى الله عليه وسلم وهو على المنبر: «اقرأ علي» قلت: أقرأ عليك وعليك أنزل؟ قال: «إني أحب أن أسمعه من غيري» فقرأت سورة النساء حتى أتيت إلى هذه الآية (فكيف إذا جئنا من كل أمة بشهيد وجئنا بك على هؤلاء شهيدا)قال: «حسبك الآن» فالتفت إليه فإذا عيناه تذرفان.(مشكاة المصابيح،باب آداب التلاوة،ج:1،ص:672)

یہ صوت جس کی حکایت ہے حکم میں اصل کے تابع ہے، پس اصل اگر مذموم ہے جیسے: معارف و مزامیر وصوت نساء و اماردو یا فحش و معصیت ، اس کی حکایت بھی ایسی ہی مذموم ہے ،اور اگر اصل مباح، (تو)حکایت بھی مباح ہے، اور اگر اصل محمود ہے، تو فی نفسہ تو اس کی حکایت بھی ایسی ہی ہے ۔ (امداد الفتاوی ،کتاب العقائد والکلام، ج:6، ص:219)


فتویٰ نمبر : 6354/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں