بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 15/08/2026

دارالافتاء

 

فوت شده شخص كی ماہانہ پنشن کو مشترکہ خرچہ میں استعمال کرنا


سوال

ایک شخص فوت ہوچکا ہےاوراس کی ایک بیوہ اورتین بالغ بیٹیاں ہیں، مرحوم کی ماہانہ پنشن تقریباً (63) ہزارروپےہیں،گھر میں  مرحوم کےتین بھائی بھی رہتے ہیں، گھرکا خرچہ مشترک ہےاوروہ بھائی اس پنشن میں سےتقریباً ( 20)ہزارروپے بھائی کی بیوہ کو دیتے ہیں اور باقی مشترکہ خرچے میں استعمال کرتے ہیں، توکیا مرحوم کےبھائیوں کا اس طرح کرنا شرعاً جائز ہےیا نہیں؟

جواب

واضح رہے کہ حکومت کی طرف سے ملنے والا پنشن عطیہ ہے، اس لیے حکومت کے قانون کے مطابق پنشن جس کے نام ملے وہی اس کا مالک ہوگا، اس کی اجازت کے بغیر کسی دوسرے کو پنشن کی رقم استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

صورت مسؤلہ کے مطابق فوت شدہ شخص کی پنشن اگر اس کی بیوہ کے نام ہو ،تو یہ پنشن اسی کا حق ہےاور اس کی اجازت کے بغیر گھر کےاجتماعی خرچ میں استعمال کرنا جائز نہیں، البتہ اگربیوہ اجازت دے یا وہ پنشن کسی اور کے نام ہواور وہ اجازت دے تو پھر اس کو استعمال کرنا جائز ہے۔ 

 

العطايا لا يورث. (الأشباه والنظائر، ص:495)

لا يجوزلأحد من المسلمين ‌أخذ ‌مال ‌أحد ‌بغيرسبب ‌شرعي. (البحرالرائق، فصل في التعزير، ج:5، ص:68)


فتویٰ نمبر : 6335/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں