بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

سر میں بالوں کی پیوندکاری


سوال

سرکے بال نکل جانے كی  صورت ميں نئے بال لگانا کیسا ہے؟ اور یہ اللہ کی تخلیق میں تبدیلی ہے یا نہیں؟

جواب

اگر کوئی شخص گنجے پن کے علاج کے لیے اپنے ہی جسم کے کسی حصے کے بال متاثرہ جگہ کی کھال میں پیوست کروانا چاہے، تاکہ وہ بال قدرتی طور پراگ آئیں، توایساعلاج اختیار کرنا شرعاً جائز ہے، کیونکہ اس میں نہ تو کسی قسم کا دھوکہ ہےاور نہ ہی کسی دوسرے انسان کے جسمانی جزو سے نفع اٹھانا، بلکہ اس کا مقصد صرف قدرتی حسن کو بحال رکھنا ہےاور فقہائے کرام کے ہاں علاج،معالجے کے باب میں وسعت پائی جاتی ہے، البتہ کسی دوسرے انسان کے بال لگوانا شرعاً جائزنہیں۔

والثاني ‌أن ‌استعمال ‌جزء ‌منفصل ‌عن ‌غيره من بني آدم إهانة بذلك الغير والآدمي بجميع أجزائه مكرم ولا إهانة في استعمال جزء نفسه في الإعادة إلى مكانه. (بدائع الصنائع، كتاب البيوع، بيان ركن البيع، ج:5، ص:133)


فتویٰ نمبر : 6334/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں