بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 09/09/2026

دارالافتاء

 

اجیرخاص کاکام نہ کرنے کے باوجود تنخواہ لینا


سوال

میں نے حکومت کوٹیوب ویل کے لئے زمین دی اوراس کی نوکری بھی لگی ہے، ابھی تک ٹیوب ویل کارآمد نہیں اوراس کی تنخواہ سٹارٹ ہے، توکیا یہ تنخواہ لیناجائزہےیا نہیں؟

جواب

واضح رہے کہ کسی بھی ادارے کےتنخواہ دارملازمین کی حیثیت اجیرِخاص کی ہوتی ہے،اوراجیر خاص وقت کاپابند ہوتا ہے، چنانچہ مقررہ وقت پرحاضررہنے سے اجرت (تنخواہ) کا مستحق بنتا ہے، چاہے اس سے کام لیا جائے یا نہیں ۔  

صورت مسؤلہ میں اگر ٹیوب ویل کارآمد نہ ہو، لیکن سائل اپنے وقت پروہاں ڈیوٹی دے تواس کےلئے تنخواہ لینا جائزہے۔

 

والأجير الخاص الذي يستحق الأجرة بتسليم نفسه في المدة وإن لم يعمل كمن استؤجر شهرا للخدمة أو لرعي الغنم" وإنما سمي أجير وحد؛ لأنه لا يمكنه أن يعمل لغيره؛ لأن منافعه في المدة صارت مستحقة له والأجر مقابل بالمنافع، ولهذا يبقى الأجر مستحقا، وإن نقض العمل۔(فتح القدیر، كتاب الإجارات، ‌‌باب ضمان الأجير، ج:9، ص:128)


فتویٰ نمبر : 3843/297/322

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں