بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 09/09/2026 |
دارالافتاء
وقف تام ہو نے کے بعد اس سے رجوع کر نا
سوال
اگر میراث کی تقسیم کے بعد تین بھائیوں نے اپنی اپنی ملکیتی زمین کا ایک ایک حصہ قبرستان کے لیے مستقل وقف کر دیا ہو،اور وہاں اب تک صرف ایک ہی قبر بنی ہو ، لیکن کچھ عرصہ بعد وہ ارادہ کریں کہ چونکہ زمین کا رقبہ بہت زیادہ ہے، اس لیے وہ وقف کو منسوخ کر کے زمین کو آپس میں تقسیم کر لیں اور اس پر ذاتی طور پر مکانات تعمیر کریں، تو کیا شرعاً وقف کو اس طرح منسوخ کرنا اور ذاتی استعمال میں لانا جائز ہے یا نہیں ؟
جواب
شریعت مطہرہ کی رو سے قبرستان کے لیے وقف شدہ زمین کا وقف اس وقت تام ہوتا ہے جب وقف کے بعد واقف کی اجازت سے اس میں کم از کم ایک میت کی قبر بن جائے ۔
صورتِ مسئولہ کے مطابق اگرمیراث کی تقسیم کے بعد تین بھائیوں نے اپنی اپنی ملکیتی زمین کا ایک ایک حصہ قبرستان کے لیے مستقل وقف کر دیا ہو اور وہاں اب تک صرف ایک میت کی قبر بنی ہو،تو جس بھائی کے حصے میں مذکورہ قبر بنی ہواس کی زمین میں وقف تام ہو نے کی وجہ سے شرعا اس کویہ اختیار حاصل نہیں کہ وہ موقوفہ قبرستان سے رجوع کر کے اپنے ذاتی استعمال میں لائے،البتہ اگر باقی دو بھائیوں کے حصے میں اگر اب تک کوئی قبر نہ بنی ہو،تو وقف تام نہ ہو نے کی وجہ سے شرعا ان کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ اپنے حصے کے موقوفہ قبرستان سے رجوع کر کے اپنے ذاتی استعمال میں لائیں ۔
لا يجوز الرجوع عن الوقف.(ردالمحتار على الدر المختار،كتاب الوقف، مطلب في إقالة المتولي عقد الإجارة، ج: 4، ص: 456)
والحاصل أن التسليم على قول من يشترط التسليم وهو قول محمد يكون بإحدي طريقتين: إما بإثبات اليد للقيم عليها أو لحصول المقصود وذلك في السكنى في مسئلة الدار وبالنزول في مسئلة الخان وبالدفن في مسئلة القبروما أشبه ذلك۔( الفتاوى التاتارخانية،كتاب الوقف،الفصل الثاني والعشرون ،ج:8،ص:185(
الوقف إخراج المال عن الملک علی وجه الصدقة، فلایصح بدون التسلیم کسائر التصرفات۔ (بدائع الصنائع، کتاب الوقف ،ج:5،ص:328 )
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں