بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

مشت زنی پرطلاق معلق کرنا


سوال

ایک آدمی نے کہا کہ اگرمیں دوبارہ مشت زنی کروں تومیری بیوی کوتین طلاق ہیں۔ پھراس نے دوبارہ مشت زنی شروع کردی، لیکن انزال سے پہلے ہی مشت زنی کوختم کیا۔ کیا اب اس پربیوی طلاق ہوگئی ہے؟

جواب

واضح رہے کہ جب طلاق کسی شرط پرمعلق ہوتواس شرط کے پائے جانے سے طلاق واقع ہوگی اورشرط نہ پائے جانےکی صورت میں طلاق واقع نہ ہوگی۔ نیزمشت زنی سے مراد کسی شخص کا ہاتھ وغیرہ سے منی کاخارج کرنا ہے۔

لہذاصورت مسئولہ میں اگرجس آدمی نے یہ کہا کہ اگرمیں دوبارہ مشت زنی کروں تومیری بیوی کوتین طلاق ہیں، اور پھراس نے دوبارہ مشت زنی شروع کردی لیکن انزال نہیں ہوا توشرط پوری نہیں ہوئی، لہذااس سے کوئی طلاق واقع نہ ہوگی۔

 

(الاستمناء) ‌وهواستخراج ‌المني ‌بغيرجماع حراما كان كإخراجه بيده۔ (تحفة المحتاج في شرح المنهاج ،كتاب الصيام،‌‌فصل في بيان المفطرات،ج:3،ص:409)

وإذا أضافه إلى الشرط وقع عقيب الشرط اتفاقا مثل أن يقول لامرأته: إن دخلت الدار فأنت طالق ۔ (الفتاوى الهندية، الفصل الثالث في تعليق الطلاق، ج:1، ص:457)


فتویٰ نمبر : 7211/297/324

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں