بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 19/10/2026

دارالافتاء

 

سالی سے زنا کرنے سے نکاح پر اثر


سوال

اگر کوئی شخص اپنی سالی سے زنا کر ے تو اس صورت میں اس شخص  کا نکاح ٹوٹ جاتا ہے یا نہیں ؟

جواب

واضح رہے کہ اپنی بیوی کے اُصول وفروع میں سے کسی کو شہوت کے ساتھ چھونے سے بیوی شوہر پر حرام ہو جاتی ہے البتہ  اس کے اصول وفروع  کے علاوہ  کسی اور رشتہ دار کو چھونے  سے بیوی شوہر پر حرام نہیں ہوتی ۔

صورت ِمسئولہ کے مطابق اپنی سالی سے زنا کرنے کی حرمت ميں تو كوئی شبہ نہیں ، اس لیے اس سنگین جرم پر اللہ تعالیٰ سے توبہ واستغفار لازمی ہے تا ہم اس کی وجہ سے آدمی پر اپنی بیوی حرام نہیں ہوتی  ۔

 

وطیء أخت امرأته لا تحرم عليه امرأته. (ردالمحتار علی الدر المختار، کتاب النکاح، فصل فی المحرمات، ج:4، ص:109)


فتویٰ نمبر : 7204/297/324

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں