بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
مسجد کے لئے بنائی گئی "سردوائی" کو اپنی ذاتی استعمال میں لانا
سوال
ہمارے علاقے میں لوگ زمین کے اندر کھدائی کرکے اوپر چھت ڈال کر ایک کنواں نما کمرہ بناتے ہیں اور پانی وہاں سٹور کرکے اپنی ضرورت کے مطابق استعمال کرتے ہیں۔ جسے علاقائی زبان میں "سردوائی" کہا جاتا ہے۔ یہی ترتیب ہمارے ہاں مساجد میں بھی اپنائی جاتی ہے۔بعض مقامات میں مساجد کے آس پاس کے گھرانے والے مسجد کے "سردوائی " سے پانی لاکر اپنی ضرورت کے لیے استعمال کرتے ہیں خاص کر جب کبھی پانی کی قلت ہوتی ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا مسجد کے لیے بنائی گئی اس "سردوائی" سے پانی لاکر اپنی ضرورت کے لیے استعمال کرنا جائز ہے یا نہیں؟
جواب
واضح رہے کہ واقف اگر کوئی چیز وقف کرتے وقت کوئی شرط رکھ دے اور وہ شریعت کے خلاف نہ ہو ،تو اس شرط کی رعایت لازم ہوگی،تاہم جہاں کسی چیز کے بارے میں واقف کی شرط معلوم نہ ہو یا واقف نے مفاد عامہ میں استعمال کی اجازت دی ہو تو اس صورت میں مخصوص مصارف کے علاوہ میں مفاد عامہ میں بھی وہ چیزاستعمال کی جاسکتی ہے۔
لہذا صورت مسؤلہ کے مطابق مسجد کے لیے بنائی گئی اس"سردوائی "کے پانی میں واقف کی شرط کا اعتبارہو گا اگرپانی کا انتظام کرنے والے واقف یا مسجد کمیٹی کی جانب سے پانی صرف مسجد کے لیے ہواور اس کو باہر لے جانے کی اجازت نہ ہو، تو ایسی صورت میں اس پانی کو ذاتی استعمال کے لیے مسجد سے باہر(گھر وغیرہ) لے جانا درست نہیں۔ البتہ اگر واقف یا مسجد کمیٹی کی جانب سے اس کی اجازت ہو کہ ذاتی استعمال بھی کیا جاسکتا ہے تو ایسی صورت میں مسجد کے لیے بنائی گئی اس "سردوائی" سے پانی لاکر اپنی ضرورت کے لیے استعمال کرنا جائز ہے، تاہم مسجد کی ضروریات کو بہرحال مقدم رکھا جائے گا۔
ويكره رفع الجرة من السقاية وحملها إلى منزله، لأنه وضع للشرب لا للحمل، كذا في محيط السرخسي.وحمل ماء السقاية إلى أهله إن كان مأذونا للحمل يجوز وإلافلا.(الفتاوى الهندية، كتاب الكراهية، الباب الحادي عشر…، ج:5،ص:341)
شرط الواقف كنص الشارع أي في المفهوم والدلالة ووجوب العمل به.(الأشباه والنظائر،كتاب الوقف،شرط الواقف كنص الشارع،ص:163)
مراعاة غرض الواقفين واجبة (ردالمحتار على الدر المختار،كتاب الوقف،مطلب في المصادقة على النظر،ج:4،ص:445)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں