بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
اپنی بیوی کو فون پر دو طلاق رجعی دینا
سوال
ایک شخص کا اپنی بیوی سے موبائل پر باتوں کے دوران جھگڑا ہوگیا، اس دوران شوہر نےاپنی بیوی کو دو طلاقیں دے دیں، جب تیسری طلاق بول رہاتھا تو بیوی نے موبائل بند کیا، شوہر کے بیان کے مطابق فون بند ہونے کے بعد پھراس نے تیسری طلاق نہیں بولی اور میاں بیوی دونوں اس بات پر متفق ہیں، ایسی صورت میں شرعی حکم کیا ہے، کیا دو ہی طلاقیں واقع ہوئی ہیں یا تیسری طلاق بھی شمار ہوگی؟
جواب
واضح رہے کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو طلاق دینے کے لیے صریح الفاظ استعمال کرے تو طلاق واقع ہو جاتی ہے، خواہ وہ خوشی اور رضامندی کی حالت میں طلاق دے یا غصے کی حالت میں بہر صورت طلاق واقع ہو جاتی ہے۔
لہٰذا صورتِ مسئولہ میں جس شخص کا اپنی بیوی سے موبائل فون پر گفتگو کے دوران جھگڑا ہو گیا اور اس نے اس دوران اپنی بیوی کو دو طلاقیں دے دیں تو اس سے دو طلاق رجعی واقع ہو گئی ہیں، البتہ شوہر کے بیان کے مطابق اگر واقعتاً اس نے تیسری طلاق نہیں دی اور بیوی بھی اس پر مطمئن ہے تو تیسری طلاق واقع نہیں ہوئی، اب اگر شوہر عدت ختم ہونے سے پہلے رجوع کرنا چاہے تو رجوع کر سکتا ہے، رجوع کرنے کی صورت میں نکاح برقرار رہے گا اور بیوی اس سے جدا نہیں ہوگی، البتہ آئندہ اس کے پاس صرف ایک طلاق کا اختیار باقی رہے گا اور اگر عدت گزر جائے اور اس دوران رجوع نہ کرے تو نکاح ختم ہو جائے گا، جس کے بعد دونوں اگردوبارہ ازدواجی تعلق قائم کرنا چاہیں تو باہمی رضامندی سے تجدید نکاح کرنا ضروری ہوگا تجدیدِ نکاح کے بغیر ازدواجی رشتہ دوبارہ قائم نہیں ہو سکتا۔
الطلاق على ضربين صريح وكناية فالصريح قوله أنت طالق ومطلقة وطلقتك فهذا يقع به الطلاق الرجعي لأن هذه الألفاظ تستعمل في الطلاق ولا تستعمل في غيره فكان صريحا وأنه يعقب الرجعة بالنص ولا يفتقر إلى النية لأنه صريح فيه لغلبة الاستعمال " وكذا إذا نوى الإبانة لأنه قصد تنجيز ما علقه الشرع بانقضاء العدة فيرد عليه. (الهداية ، كتاب الطلاق، ج:1، ص:225)
وإذا طلق الرجل امرأته تطليقة رجعية أو تطليقتين فله أن يراجعها في عدتها رضيت بذلك أو لم ترض كذا في الهداية.الفتاوى الهندية، (كتاب الطلاق، ج:1، ص:470)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں