بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

شفتل میں عشرکا حکم


سوال

ہم نے اپنے کھیت پر اپنے ہی مال مویشیوں کے لیے شفتل بویا ہے کیا اس میں عشر ہےیا نہیں؟

جواب

واضح رہے کہ زمین سے جو پیداوار حاصل ہوتی ہے اس میں عشر / نصف عشر دینا لازم ہے۔

صورت مسئولہ میں شفتل جو کہ با قاعدہ طور پر اگایا جاتا ہے اور پھر اسے کاٹ کر استعمال میں لایا جاتا ہے، اس میں عشر دینا لازم ہے۔ تاہم اگر زمین کےسیرابی پرمشقت آتاہو تو نصف عشر اور اگر بارانی ہو تو عشر کا صدقہ کرنا ضروری ہے۔ پھر چونکہ یہ بار بار کا ٹا جاتا ہے تو عشر یا نصف عشر بھی ہر مرتبہ کاٹنے سے لازم ہوگا۔

 

أما الحطب والقصب والحشيش فلا تستنبت في الجنان عادة بل تنقى عنها حتى لو اتخذها مقصبة أو مشجرة أو منبتا للحشيش يجب فيها العشر. (الهداية، كتاب الزكواة، باب زكواة الزروع والثمار، ج:1، ص:108)

والحول ليس بشرط لوجوب العشر حتى لو أخرجت الأرض في السنة مرارا يجب العشر في كل مرة؛ لأن نصوص العشر مطلقة عن شرط الحول ولأن العشر في الخارج حقيقة فيتكرر الوجوب بتكرر الخارج. ( بدائع الصنائع، كتاب الزكواة، فصل فى شرائط المحلية،ج:2، ص:62)


فتویٰ نمبر : 10986/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں