بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

مقروض آدمی کی زمین میں عشر


سوال

ایک شخص کے ذمے بہت زیادہ قرض ہے اور اس وقت اپنے قرض کی ادائیگی کی استطاعت نہیں رکھتا لیکن اس کے پاس دوکنال کی زمین موجود ہے جس میں وہ کاشتکاری کرتا ہے اور فصل حاصل کرتا ہے ،کیا ایسی صورت میں اس زمین سے حاصل ہونے والی فصل پر عشر ادا کرنا اس کے لئے واجب ہوگا یا قرض کی وجہ سے عشر ساقط ہوگا؟

جواب

واضح رہے عشر کا تعلق زمین سے حاصل ہونے والے پیداوار کے ساتھ ہے جس کے لئے شریعت میں کوئی نصاب مقرر نہیں ،اس لئے عشر کے وجوب کے لئے قرض مانع نہیں بلکہ قرض کے ہوتے ہوئے بھی عشر ادا کیا جائے گا۔

صورت مسئولہ کے مطابق جو شخص مقروض ہے لیکن اپنی زمین کاشت کرکے فصل حاصل کرتا ہے تو اس پرعشر ادا کرنا واجب ہوگا۔

 

قوله ‌ولا ‌يمنع ‌الدين ‌وجوب عشر وخراج) برفع الدين ونصب وجوب والكلام في موانع الزكاة، لكن لما كان كل من العشر والخراج زكاة الزروع والثمار قد يتوهم أن الدين يمنع وجوبهما نبه على دفعه وذكر الكفارة استطرادا فافهم.(رد المحتار على الدر المختار، كتاب الزكوة، ج:2، ص:262))


فتویٰ نمبر : 10988/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں