بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

تجہیزوتکفین میں غیرضروری اخراجات


سوال

اگرکوئی شخص فوت ہوجائےاوراس کابیٹا اس کی میت کوایک ملک سےدوسرےملک یا ایک ہی ملک کےاندرایک جگہ سےدوسری جگہ منتقل کردےجس پر کافی اخراجات آتےہیں، توکیایہ اخراجات شرعاًغیرضروری اخراجات میں شمارہوتےہیں؟  اگرغیر ضروری ہوں، تواس کا ذمہ دارکون ہوگا، اس کومیت کےترکہ سےمنہاکیاجائےگایاکرنےوالابیٹاخودہی ذمہ دارہوگا؟

جواب

کسی شخص کی فوتگی کےبعداس کےترکہ سےوابستہ ہونےوالےحقوق میں سب سےپہلاحق اس کی تجھیزوتکفین ہے۔ اس لیےاگرکوئی شخص وفات پائےتواس کےمال سےاس کےکفن،قبر،دفن وغیرہ کےاخراجات پورے کیےجائیں گے۔ تاہم اس کی حالت کےمطابق اعتدال کی رعایت ضروری ہے، چنانچہ نہ توضروری اخراجات میں اسراف سےکام لینےکی اجازت ہےاورنہ ہی غیرضروری اخراجات میں خرچ کرناجائزہے۔ اگرکوئی شخص اس میں بےاعتدالی یا اسراف کرتا ہے تواس کابوجھ وہ خودبرداشت کرے گا، ورثاپراس کابوجھ ڈالنا جائزنہیں۔

صورت مسئولہ میں جہاں میت کاانتقال ہوا ہووہاں اگرتدفین ممکن نہ ہو، توپھرمیت کودوسری جگہ منتقل کرنےمیں کوئی حرج نہیں، ایسی صورت میں اخراجات شرعاًضروری متصور ہونگےاورانہیں ترکہ سےہی منہاکیاجائےگا۔ البتہ اگروہاں میت کی تدفین میں کوئی مشکل نہ ہوتوپھرمیت کی منتقلی مکروہ ہوگی اوراس  منتقلی کےاخراجات بھی غیرضروری متصورہونگے، چنانچہ ترکہ میں سےاس کومنہانہیں کیاجائےگا۔

 

(قولہ: یندب دفنہ فی جھۃ موتہ) ای فی مقابر اھل المکان الذی مات فیہ او قتل، وان نقل قدر میل او میلین فلا باس بہ۔ (ردالمحتار علی الدر المختار، باب صلوۃ الجنازۃ، ج:2، ص: 239)

ویستحب فی القتیل والمیت دفنہ فی المکان الذی مات فی مقابر اؤلئک القوم وان نقل قبل الدفن الی قدر میل او میلین فلاباس بہ۔(الفتاوی الھندیۃ، الفصل السادس فی القبر والدفن والنقل من مکان الی آخر، ج: 1، ص: 167)

الترکۃ تتعلق بھا حقوق اربعۃ: جھاز المیت ودفنہ، والدین والوصیۃ، والمیراث، فیبدا اولا بجھازہ وکفنہ وما یحتاج الیہ فی دفنہ بالمعروف۔(الفتاوی الھندیۃ، کتاب الفرائض، الباب الاول، ج:6، ص:447)


فتویٰ نمبر : 10985/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں