بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

باپ پرغریب بالغ لڑکےکانفقہ


سوال

ایک لڑکاجب بالغ ہوجائےاورغریب ہوتوکیاباپ پراس غریب بالغ بیٹےکا نفقہ واجب ہےیانہیں؟

جواب

واضح رہےکہ بلوغت کےبعداگربیٹاکمانےکےقابل نہ ہو یعنی معذورہو، جیسے: اندھاہونا، مفلوج ہونا وغیرہ، تواس کےنفقہ کی ذمہ داری شرعاًوالدپرہی ہوتی ہے۔اوراگرمعذورنہ ہواورکمانےپرقادرہوتووالدپراس کانفقہ واجب نہیں۔

لہذاصورتِ مسئولہ میں اگربالغ غریب بیٹامعذورہو، توباپ پراس کا نفقہ واجب ہے۔ لیکن اگروہ معذورنہ ہواورکمانےپرقادرہو، توباپ پراس کانفقہ واجب نہیں ہوگا۔

 

(وتجب) النفقة بأنواعهاعلى الحر(لطفله) يعم الأنثى والجمع(الفقير) الحر ... (وكذا) تجب (لولده الكبير العاجز عن الكسب) كأنثى مطلقاً وزمن. (ردالمحتار علی الدرالمختار، کتاب الطلاق، باب النفقۃ، ج:3، ص: 612)


فتویٰ نمبر : 7428/297/324

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں