بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
فتوی کی فیس بطور اجرت مقرر کرنا
سوال
بندہ ایک مدرسہ عربیہ میں مدرس ہونے كے ساتھ دار الافتاء میں بھى خدمات سرانجام دیتا ہے، مشاہرہ كے سلسلہ میں حضرت مدیر صاحب كے سامنے دو صورتیں پیش كیں: ”اگر بہتر سمجھیں تو یا تو میری باقاعدہ تنخواہ جاری فرمانے کی عنایت فرمائی جائے، یا دارالافتاء میں آنے والے وہ مستفتی جن کا فتویٰ میں حل کرتا ہوں، ان کی طرف سے فتویٰ کی وجہ سے مدرسہ کو دی جانے والی رقوم/فیس میں سے مناسب حصہ (مثلاً: نصف) میرے لیے مقرر فرما دیا جائے، تاکہ میں اطمینان اور یکسوئی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں بہتر طور پر انجام دے سکوں“۔ بعد ازاں دوسرى صورت(فتویٰ کی وجہ سے مدرسہ کو دی جانے والی رقوم/فیس میں سے مناسب حصہ (مثلاً: نصف) میرے لیے) مقرر كر دىا گیا۔ پوچھنا یہ ہے كہ كیا مذكورہ صورت شرعاً جائز ہے؟
جواب
واضح رہےکہ کسی دینی مسئلے کے جواب کو فتوی کہتے ہیں ۔ نیز یہ بھی واضح رہے کہ مفتی کی ذمہ داری یہ ہے کہ وہ زبان سے جواب دے ، اس لئے اگر کوئی تحریری شکل میں فتویٰ چاہے تو اس سے اجرت لینا جائز ہےالبتہ فقہائے کرام نے اس پر اجرت نہ لینے کو بہتر اور اولیٰ قرار دیا ہے۔
صورتِ مسئولہ میں، اگر کسی مدرسہ کے مہتمم نے مستفتی سے فیس لینا مقرر کیا ہو تو اس کی گنجائش ہے، اور پھر اگر مدرسے کا مہتمم اس فیس کا آدھا حصہ دار الافتاء کے مفتی صاحب کے لیے مقرر کر لے تو اس کی بھی گنجائش ہے۔ تاہم، تقویٰ اور احتیاط کا تقاضا یہ ہے کہ اگر ممکن ہو تو اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے یہ خدمت بلا معاوضہ انجام دی جائے اور اجرت نہ لی جائے۔
الفتوى فى اللغة والإصطلاح۔۔۔الجواب عن مسئلة دينية۔(أصول الإفتاء وأدابه، ص:9،8)
قال ابن منظور: "أفتاه في الأمر أبان له، وأفتى الرجل في المسألة واستفتيته فيها فأفتاني إفتاء۔ (أدب المفتي والمستفتي ص :23 )
ومنها أن تكون الأجرة معلوم ۔( الفتاوى الهندية، ج:4،ص:411)
(يستحق القاضي الأجر على كتب الوثائق) والمحاضر والسجلات (قدر ما يجوز لغيره كالمفتي) فإنه يستحق أجر المثل على كتابة الفتوى؛ لأن الواجب عليه الجواب باللسان دون الكتابة بالبنان، ومع هذا الكف أولى احترازا عن القيل والقال وصيانة لماء الوجه عن الابتذال بزازية. (الدرالمختار، 6/ 92)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں