بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
شوہر کے ظلم و زیادتی کی بنا پر عدالت کا تنسیخ نکاح کی ڈگری جاری کرنا
سوال
ایک شخص کے ساتھ میری شادی ہوئی، شادی کے بعد میں اس کے ساتھ اچھا وقت گزارہی تھی اس کے والدین کا احترام کرتی تھی ، لیکن وہ مجھے چھوٹی چھوٹی باتوں پر مارتا پیٹتا اور ظلم وتشدد کا نشانہ بناتا، جس کی وجہ سے اس کے ساتھ زندگی گزارنا میرے لیے مشکل ہوگیا اور میں نے اس کے خلاف ظلم و زیادتی اور مارپیٹ کی بنا پر عدالت میں تنسیخِ نکاح کے ذریعے خلع کی ڈگری حاصل کرنے کے لیے مقدمہ دائر کیا، عدالت نے اس کو حاضر ہونے کے لیے سمن بھیجے، لیکن وہ حاضر نہ ہوا، اور عدالت نے یکطرفہ طور پر میرے لیے تنسیخِ نکاح کی ڈگری جاری کی، اب یہ ڈگری شرعا خلع شمار ہوگی یا نہیں؟
جواب
اگر میاں بیوی کے درمیان ناچاقی کی صورت ہویا شوہر بیوی پر ظلم کرتا ہو جس کی وجہ سے وقت گزارنا مشکل ہو تو ایسی صورت میں بیوی اپنے شوہر سے خلع لے سکتی ہے ،لیکن شریعت میں خلع دینے کا حق صرف شوہر کو حاصل ہے ،اس لیے کوئی آدمی یا کوئی ادارہ کسی کی بیوی کو صرف نفرت اور بیزاری کی بنا پر خلع کی ڈگری جاری نہیں کر سکتا ۔ تاہم اگر شوہر متعنت ہو یعنی بیوی کے ساتھ ظلم و زیادتی کرتا ہو ، اور اس کے حقوق ادا نہ کرتا ہو، نہ ہی طلاق یا خلع دیتا ہو، تو عورت عدالت میں مقدمہ دائر کرسکتی ہے ، پھرعدالت اگر پوری تحقیق کے بعد اس نتیجے پر پہنچے کہ شوہر واقعی متعنت ہے بیوی پر ظلم کرتا ہے اور اس کو آزاد بھی نہیں کرتا ، تو عدالت عورت کو تنسیخِ نکاح کی ڈگری جاری کر سکتی ہے، اس کے بعد بیوی مطلقہ شمار ہوگی اور عدت گزارنے کے بعد دوسری جگہ شادی کرسکے گی۔
لہذا صورت مسئولہ کے مطابق اگر واقعی شوہر بیوی کے ساتھ ظلم وزیادتی اور تعنت کا مرتکب رہا ہواور پھر عدالت کے نوٹس ملنے کے باوجود بلا عذر حاضر نہ ہوا ہو، تو عدالت کی جاری کردہ تنسیخ ِ نکاح کی ڈگری نافذ ہوگی ، اور اس سے بیوی مطلقہ شمار ہوگی ، چنانچہ عدت گزارنے کے بعد دوسری جگہ شادی کرسکتی ہے۔
وأما المتعنت الممتنع عن الإنفاق، ففي مجموع الأمير ما نصه إن منعها نفقة الحال، فلها القيام فإن لم يثبت عسره أنفق أو طلق وإلا طلق عليه، قال محشيه: قوله:وإلا طلق أي طلق عليه الحآكم من غير تلوم. ( الحيلة الناجزة، ص:133)
والخلع جائز عند السلطان وغيره؛ لأنه عقد يعتمد التراضي كسائر العقود، وهو بمنزلة الطلاق بعوض، وللزوج ولاية إيقاع الطلاق، ولها ولاية التزام العوض، فلا معنى لاشتراط حضرة السلطان في هذا العقد.(المبسوط للسرخسي، کتاب الطلاق، باب الخلع، ج:6، ص:173)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں