بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

عورت کا بغیر محرم کے قریبی مدرسہ جانا


سوال

عورت کا بغیر محرم پندرہ بیس منٹ کی مسافت پر درس و تدریس کے لئے اکیلے یا دوسری لڑکیوں کے ساتھ پیدل یا سواری پر جانا جائز ہے یا نہیں؟

جواب

عورتوں کے لئے محرم کے بغیر شرعی سفر (یعنی 78 کلو میٹر کے فاصلہ ) پر جانا جائز نہیں، پیدل پندرہ بیس منٹ کی مسافت چونکہ شرعی سفر نہیں بنتا اس لئے کسی عورت کا درس و تدریس کے لئے پندرہ بیس منٹ کی مسافت پر اکیلے یا دوسری لڑکیوں کے ساتھ پیدل یا سواری پر جانا جائز ہے، بشرط یہ کہ سرپرست کی اجازت ہو، شرعی پردہ کی مکمل پابندی کی جائے، اور کسی فتنہ کا خوف نہ ہو۔

 

لأن المحرم يشترط للسفر، وما دون ثلاثة أيام ليس بسفر فلا يشترط فيه المحرم كما لا يشترط للخروج من محلة إلى محلة. (بدائع الصنائع، كتاب الحج، فصل في شرائط فرضيته، ج:2، ص:124)


فتویٰ نمبر : 6683/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں