بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
پرانے برتنوں کے عوض نئے برتن خریدنا
سوال
ہم کباڑی سے دو تین پرانے برتنوں کے عوض لوہے یا پیتل کا ایک نیا برتن خریدتے ہیں یہ جائز ہے یا نہیں؟ اور اگر پرانے برتنوں کے ساتھ کچھ رقم بھی ملا دی جائے تو پھر کیا حکم ہوگا؟
جواب
واضح رہے کہ جو چیزیں وزن اور کیل کے ساتھ بیچی جاتی ہوں اور ان کا جنس بھی ایک ہو، تو ان کا آپس میں تبادلہ کرتے وقت وزن اور کیل میں برابری ضروری ہوتی ہے، اور ادھار بھی جائز نہیں ہوتا، نیز یہ کہ اشیاء ربویہ میں جید اور ردی کا کوئی فرق نہیں ہوتا۔ تا ہم جو چیزیں عدد کے اعتبار سے فروخت کی جاتی ہوں تو ان میں برابری ضروری نہیں، کمی بیشی کے ساتھ بیچنا بھی جائز ہے۔
لہذا صورت مسئولہ میں اگر دونوں طرف کے برتن الگ الگ جنس کے ہوں، مثلا: پرانے برتن پیتل کے ہوں اور نیا برتن سِلور یا لوہے کا ہو تو خواہ پرانے برتن کے ساتھ رقم ملائی جائے یا نہ ملائی جائے، بہرصورت جائز ہے اور اگر دونوں طرف کے برتن ایک ہی جنس سے ہوں تو پھر دیکھا جائے گا کہ عرف میں اس جنس کے برتن عدد کے اعتبار سے فروخت ہوتے ہیں یا وزن کے اعتبار سے۔ اگر عدد کے اعتبار سے فروخت ہوتے ہوں تو تبادلہ میں کمی بیشی کرنا جائز ہے اور اگر وزن کے اعتبار سے فروخت ہوتے ہوں جیسا کہ آج کل سِلور یا پیتل وغیرہ کے برتن وزنا فروخت ہوتے ہیں تو پھر آپس میں تبادلہ کرتے وقت بدلین (پرانے برتن اور نئے برتن ) کا وزن ایک جتنا ہونا ضروری ہے، اور اگر پرانے برتنوں کے ساتھ کچھ رقم ملادی جائے پھر بھی کمی بیشی جائز نہ ہوگی، کیونکہ عام طور پر پرانے برتن وزن میں نئے برتنوں سے زیادہ ہوتے ہیں تو نقد رقم ملانے سے عدم جواز كے حكم پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ البتہ اگر نئے برتن وزن ميں كچھ کم ہوں اور ان کے ساتھ کچھ رقم ملا دی جائے تو پھر یہ معاملہ جائز ہوجائے گا۔
وفی التجريد: الأواني المتخذة من الصفر والحديد تصير عادة عددية بالتعامل يجوز بيع بعضها ببعض كيفما كان، كذا فی التتارخانية. لو تعارفوا بيع هذه الأواني بالوزن لا بالعدد لا يجوز بيعها بجنسها إلا متساويا. (الفتاوی الهندية، كتاب الصرف، ج:3، ص:221)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں