بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

قربانی میں افضل جانور


سوال

عید الاضح کے موقع پر کس جانور کی قربانی کرنا افضل ہے؟

جواب

واضح رہے کہ قربانی کا مقصد اللہ تعالی کی رضا کی خاطر کسی مخصوص جانور کا خون بہانا ہے،اس لیے قربانی محض اللہ تعالی کی رضا کی خاطر کرنی چاہیے کہ مقصود صرف اللہ کی رضا ہو گوشت مقصود نہ ہو۔نیز قربانی کے دنوں میں اللہ کے نزدیک سب سے محبوب عبادت قربانی کے جانوروں کا خون بہانا ہے۔ فقہاء کی عبارات سے معلوم ہوتا ہے کہ جس جانور کی قیمت زیادہ ہو اس کی قربانی افضل ہوگی،اگر گائے یا اونٹ کے ساتویں حصے سے دنبے یا بکری کی قیمت زیادہ ہو تو دنبہ یا بکری کی قربانی زیادہ افضل ہوگی، اور اگر قیمت برابر ہو تو عمدہ اور زیادہ گوشت والے جانور کو ترجیح ہوگی۔

 

اختلف المشايخ أن البدنة أفضل أم الشاة الواحدة قال بعضهم: إن كانت قيمة الشاه أكثر من قيمة البدنة فالشاة أفضل؛ لأن الشاة كلها فرض والبدنة سبعها فرض، والباقي يكون فضلا قال الشيخ الإمام أبو بكر محمد بن الفضل البدنة أفضل؛ لأنها أكثر لحما من الشاة...والشاة أفضل من سبع البقرة إذا استويا في القيمة واللحم؛ لأن لحم الشاة أطيب، وإن كان سبع البقرة أكثر لحما فسبع البقرة أفضل، والحاصل في هذا أنهما إذا استويا في اللحم والقيمة فأطيبهما لحما أفضل.(الفتاوى الهندية،كتاب الأضحية،ج:5،ص:299)


فتویٰ نمبر : 10972/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں