بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

وزن پر زندہ مرغی فروخت کرنا


سوال

آج کل وزن کے حساب سے مرغیوں کی خرید و فروخت کی جاتی ہے تو کیا یہ جائز ہے یا نہیں؟

جواب

واضح رہے کہ زندہ جانور تولتے وقت سانس لیتا ہے، جس کی وجہ سے اس کا وزن گھٹتا اور بڑھتا ہے اور صحیح وزن کا اندازہ لگانا مشکل ہوتا ہے، چنانچہ وزن کی جہالت کی وجہ سے اس طرح کی بیع درست نہیں، تاہم موجودہ دور میں چونکہ زندہ مرغی کو تول کر بیچنے اور خریدنے کا رواج عام ہوگیا ہے اور اس میں وزن کی تھوڑی بہت کمی بیشی کو نظر انداز کیا جاتا ہے اور نزاع کا سبب نہیں بنتا، اس لیے یہ بیع جائز ہے۔

 

 ومنها أن يكون المبيع معلوما وثمنه معلوما علما يمنع من المنازعة. فإن كان أحدهما مجهولا جهالة مفضية إلى المنازعة فسد البيع، وإن كان مجهولا جهالة لا تفضي إلى المنازعة لا يفسد. (البدائع الصنائع، كتاب البيوع، ج:5، ص:157)


فتویٰ نمبر : 4077/297/322

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں