بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
مضاربت میں دوکان کا کرایہ منافع میں سے نکالنا
سوال
ہم دو دوستوں نے آپس میں یہ طے کیا کہ ایک ساتھی کے پیسے ہوں گے اور دوسرے ساتھی کی محنت ہوگی، اس سے جو منافع حاصل ہوں گے اس کو اس طرح تقسیم کیا جائے گا کہ منافع کا 30 فیصد محنت کرنے والے کا ہوگاور 70 فیصد مال والے کے لیے ہوگا، اس معاہدے کے بعد کاروبار کے لیے ایک دوکان 3 لاکھ روپے ماہانہ کرایے پر لیا ، 6ماہ کے اندر اس میں سارا سیٹ اپ یعنی فرنیچر، مشینری وغیرہ محنت کرنے والے نے کیا اور مال والے نے یہ تمام اخراجات اٹھائے، اب مال لگانے والا ساتھی 6ماہ کا کرایہ حاصل شدہ منافع میں سے نکال کر باقی ماندہ کو معاہدے کے مطابق تقسیم کرنا چاہتا ہے ، جبکہ محنت کرنے والا کرایہ کی رقم مال والے کے ذمہ سمجھتا ہے، شریعت میں کرایہ کی رقم منافع میں سے نکالی جائے گی یا مال والے کے ذمہ ہوگی؟ راہنمائی فرمائیں۔
جواب
واضح رہے کہ اگر عقد اس طور پر ہو کہ ایک شخص کا مال ہو اور دوسرے کی محنت ہو،تو اس کو شرعا مضاربت کہتے ہیں، مال لگانے والے کو رب المال اور محنت کرنے والے کو مضارِب کہا جاتا ہے،مضاربت میں کاروبار کے اخراجات حاصل شدہ منافع سے پورے کیے جائیں گے، اخراجات نکالنے کے بعدباقی ماندہ منافع کو طے شدہ تناسب سے تقسیم کیا جائے گااور دوکان کا کرایہ بھی اخراجات کا حصہ ہے۔
لہذا صورت مسئولہ کے مطابق حاصل شدہ منافع سے پہلے دوکان کا کرایہ نکالا جائے گا، اس کے بعد بقیہ منافع کو طے شدہ تناسب سے تقسیم کیا جائے گا۔ کرایہ کی رقم صرف مال والے (رب المال)کے ذمے نہ ہوگی، تاہم اگر منافع کرایہ کی رقم ادا کرنے کے لیے کافی نہ ہو تو اس صورت میں کرایہ کی رقم مال لگانے والے (رب المال) کےسرمایہ سے ادا کی جائے گی۔
(ويأخذ المالك قدر ما أنفقه المضارب من رأس المال إن كان ثمة ربح، فإن استوفاه أو فضل شيء) من الربح (اقتسماه) على الشرط؛ لأن ما أنفقه يجعل كالهالك، والهالك يصرف إلى الربح كما مر. (رد المحتار علی الدرالمختار، کتاب المضاربة، ج:12، ص:422)
(ويبيع) المضارب في المضاربة الصحيحة (بالنقد والنسيئة ويشتري ويوكل ويسافر) برا وبحرا... (وله الإبضاع والإيداع) واستئجار العمال للأعمال واستئجار المنازل لحفظ الأموال واستئجار السفن والدواب. (البحر الرائق شرح كنز الدقائق، کتاب المضاربة، ج:7، ص:450)
والأصل أن التصرفات في المضاربة ثلاثة أقسام: قسم: هو من باب المضاربة، وتوابعها فيملكه من غير أن يقول له: اعمل ما بدا لك كالتوكيل بالبيع والشراء والرهن والارتهان والاستئجار والإيداع والإبضاع والمسافرة. (رد المحتار علی الدرالمختار، کتاب المضاربة، ج:7، ص:386)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں