بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

محمد اسہل نام رکھنا


سوال

محمد اَسْہَلْ ( Muhammad Ashal )نام رکھنا کیسا ہے؟میرے ایک بچےکا نام محمد سہل ہے، دوسرے بیٹے کا نام محمد اَسْہَلْ (Muhammad Ashal) رکھنا چاہتا ہوں، ( اِن شاءاللہ العزیز)، تو کیا یہ نام رکھنا درست ہے؟

جواب

اَسْہَلْ عربی زبان کا لفظ ہےجواسمِ تفضیل کا صیغہ ہے، اس کےمعنی ہیں " زیادہ آسان ، زیادہ نرم، یا زیادہ سہولت والا"۔ نیز ناموں میں انبیاء کرام(علیہ السلام) اور صحابہ(رضی اللہ عنھم اجمعین) کےناموں کےساتھ برکت کےلیےمحمد کااضافہ ایک مستحسن عمل ہے، اس لیےمحمد اَسْہَلْ نام  رکھنا شرعاًجائزاوردرست ہے۔

 

أحب الأسماء إلى الله تعالى عبد الله وعبد الرحمن ۔۔۔ والتسمية باسم يوجد في كتاب الله تعالى كالعلي والكبير والرشيد والبديع جائزة لأنه ۔۔۔وفي الفتاوى التسمية باسم لم يذكره الله تعالى في عباده ولا ذكره رسول الله - صلى الله عليه وسلم - ولا استعمله المسلمون تكلموا فيه والأولى أن لا يفعل.(الفتاوی الهندية،كتاب الكراهية، الباب الثاني والعشرون في تسميته الاولاد،ج:5،ص:362)


فتویٰ نمبر : 6680/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں