بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 15/08/2026 |
دارالافتاء
گیلے کپڑے سے پونچھے گئے کارپٹ کی شرعی حیثیت
سوال
ایک لڑکے سے نادانی میں ناپاک کپڑوں پر پاؤں لگ گیا، جس کی وجہ سے پاؤں پر ناپاکی کی رطوبت (تری) لگ گئی۔ اسی گیلے پاؤں کے ساتھ وہ مسجد کے ایک بہت بڑے اور بھاری کارپٹ پر چل پڑا، جس سے کارپٹ پر ناپاکی منتقل ہو گئی۔ اس نے فوراً ہی اس جگہ کو تین مرتبہ گیلے کپڑے سے اچھی طرح پونچھ (Wipe) دیا ۔ بعد میں وہ کارپٹ خشک ہو گیا اور لوگوں نے اس پر عام روٹین کے مطابق نمازیں بھی ادا کر لیں۔چونکہ کارپٹ بہت بڑا اور بھاری ہے، اسے وہاں سے اٹھا کر دھونا اکیلے بس میں نہیں ہے۔اب میراسوال یہ ہے کہ ۱۔ کیا محض تین بار گیلے کپڑے سے پونچھ دینے سے کارپٹ کی وہ جگہ شرعاً پاک ہو گئی ہے؟2۔ جو لوگ اس کارپٹ کے سوکھنے کے بعد اس پر نمازیں پڑھ چکے ہیں، کیا ان کی نمازیں درست ہیں؟
جواب
واضح رہے کہ جب بھاری کارپٹ پر نجاست لگ جائے تو اسے پاک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ ناپاک جگہ پرتین مرتبہ پانی ڈالا جائےاور ہر مرتبہ کسی تولیہ یا کپڑے وغیرہ سے خوب خشک کیا جائے یااتنی دیر تک چھوڑ دیا جائے کہ وہ جگہ خشک ہوجائے۔
لہذا صورتِ مسئولہ کے مطابق اگر کارپٹ پر تین بار پانی ڈالے بغیرصرف گیلے کپڑے سے پونچھ کر خشک کیا گیاہوتو اس سے وہ پاک نہیں ہوا، اور جہاں تک کارپٹ سوکھنے کے بعد پڑھی جانے والی نمازوں کا تعلق ہے تو اگر اس نجس جگہ کے اوپر مصلیٰ (جائے نماز) بچھا کر نمازیں پڑھی گئی ہوں تو وہ نمازیں درست ہیں لیکن اگر نجس جگہ پر کوئی مصلیٰ وغیرہ بچھائے بغیر نمازیں پڑھی گئی ہوں تو وہ درست نہیں۔
وما لا ينعصر يطهر بالغسل ثلاث مرات والتجفيف في كل مرةلأن للتجفيف أثرا في استخراج النجاسة. ( الفتاوى الهندية، کتاب الطہارۃ،الباب السابع في النجاسة وأحكامها،الفصل الأول في تطهير الأنجاس، ج:1، ص: 42)
وكذا الثوب إذا فرش على النجاسة اليابسة؛ فإن كان رقيقا يشف ما تحته أو توجد منه رائحة النجاسة على تقدير أن لها رائحة لا يجوز الصلاة عليه، وإن كان غليظا بحيث لا يكون كذلك جازت. (ردالمحتار علی الدرالمختار، کتاب الصلوٰۃ، باب ما يفسد الصلاة وما يكره فيها، ج:1، ص:626)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 313
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 854
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 432
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 109
- کتاب النکاح | فتاوئ : 547
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 472
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 459
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 97
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 72
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 170
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 382
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 314
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1152
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 373
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں