بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
تجدید ایمان کاطریقہ کار
سوال
میں نے جو کلمہ کفرکہے اورجو کفرمیں جانتا ہوں اورجو کفرمیں نہیں جانتا اورآج تک جتنے کفر مجھے سے صادر ہوئے ان سب سے میں اللہ تعالی سے توبہ کرتا ہوں اورمعافی مانگتا ہوں آئندہ اِن کفریات سے بیزاری کااعلان اور اظہار کرتا ہوں اور دل سےاس کی تصدیق کرتا ہوں اور زبان سے اقرار کرتا ہوں'' أشهد اللہ الہ الا اللہ و أشهد ان محمدا عبدہ ورسولہ'' اور میرا ابھی نکاح نہیں ہوا اس لئے نکاح کے بارے میں نہیں لکھا کیا تجدید ایمان ہو گیااگرنہیں ہوا تو مفتی صاحب تجدید ایمان کا درست طریقہ بتا دے؟
جواب
واضح رہے کہ اگرکسی مسلمان سے کوئی ایسا قول یافعل صادر ہوجائےجس سے کافرہوجانےکاخطره ہوتوتجدید ایمان كرنا چاہیئےجس کاطریقہ کار یہ ہے کہ وہ تمام کفریہ اقوال واعمال سے توبہ کرکے آئندہ تمام کفروشرک کی باتوں سے پرہیز کرنے کا عہد کرے اوردل کے یقین کے ساتھ زبان سے کلمہ طیبہ اورکلمہ شہادت پڑھے اوراس بات کا اقرار کرے کہ اللہ تعالی کے علاوہ کوئی بھی عبادت و بندگی کے لائق نہیں ہے اورحضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالی کے بندے اورآخری رسول ہیں اوراگروہ شخص شادی شدہ ہوتوتجدید نکاح بھی کرلے۔
صورت مسئولہ میں سائل نےسوال میں جوالفاظ لکھے ہیں ان الفاظ کےساتھ تجدید ایمان ہوگیاہے۔ نیزخواہ مخواہ وہم اور شک کی بنیاد پراپنےاوپر کافرہونےکا گمان کرنےسےاحتراز کرنا چاہیئے۔
قال: (وإسلامه أن يأتي بالشهادتين ويتبرأ عن جميع الأديان سوى دين الإسلام أو عما انتقل إليه) لحصول المقصود بذلك.(الاختيار لتعليل المختار، فصل المرتد، ج:4، ص:146)
وإسلامه أن يأتي بكلمة الشهادة، ويتبرأ عن الأديان كلها سوى الإسلام، وأن تبرأ عما انتقل إليه كفى كذا في المحيط.(الفتاوی الھندیۃ، الباب التاسع في أحكام المرتدين،ج:2، ص:267)
(الإيمان) وهو تصديق محمد صلی اللہ علیہ وسلم في جميع ما جاء به عن الله تعالى مما علم مجيئه ضرورة، وهل هو فقط أو هو مع الإقرار؟ قولان، وأكثر الحنفية على الثاني، والمحققون على الأول.( الدر المختار شرح تنوير الأبصار، ص:344)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں