بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

خانہ بدوش خاتون کی عدت


سوال

خانہ بدوش خاتون عدت کیسے گزارے گی وہ تو ہر دس دن یا پندرہ دن بعد ٹھنڈے اور سرسبز علاقوں کی طرف کوچ کرتے ہیں؟

جواب

واضح رہے کہ خاوند کے فوت ہونے یا طلاق ملنے کے بعد بیوہ کے لئے خاوند کے گھر میں عدت گزارنا ضروری ہے، لیکن اگر خاوند کا کوئی مستقل گھر نہ ہو یا گھر ہو لیکن اس میں عدت گزارنا کسی عذر کی وجہ سے ممکن نہ ہو، تو ایسی صورت میں بیوہ دوسری جگہ منتقل ہوسکتی ہے۔

 صورت مسئولہ کے مطابق خانہ بدوشوں کا چونکہ مستقل کوئی گھر نہیں ہوتا اور ایک جگہ سے دوسری جگہ کوچ کرتے رہتے ہیں، اس لئے بیوہ یا مطلقہ کے لئے اس عذر کی بنا پر جب ایک ہی جگہ عدت گزارنا ممکن نہ ہو تو وہ عدت کے دوران ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہوسکتی ہے۔

 

(وتعتدان) أي معتدة طلاق وموت (في بيت وجبت فيه) ولا تخرجان منه (إلا أن تخرج أو ينهدم المنزل، أو تخاف) انهدامه، أو (تلف مالها، أو لا تجد كراء البيت) ونحو ذلك من الضرورات فتخرج لأقرب موضع إليه. (ردالمحتار علی الدر المختار، كتاب الطلاق، ج:3، ص:536)


فتویٰ نمبر : 7430/297/324

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں