بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 15/08/2026

دارالافتاء

 

آٹومیٹک واشنگ مشین کے ذریعے کپڑے پاک کرنا


سوال

اگر ناپاک کپڑے واشنگ مشین میں اس طرح دھوئے جائیں کہ شروع میں کپڑے مکمل طور پر پانی میں ڈوبے ہوئے نہ ہوں، بلکہ مشین میں ایک خاص سطح تک پانی آنے کے بعد پانی بھرنا بند ہوجاتا ہے، پھر مشین کے اندر موجود پانی کپڑوں کے ساتھ گھومتا رہتا ہے اور تقریباً پانچ منٹ میں کپڑوں کا ہر حصہ اسی پانی سے بھیگ جاتا ہے۔ پھر یہ پانی نکال دیا جاتا ہے اور کپڑوں کو تین مرتبہ دھو کر نچوڑنے/اسپن کے ذریعے کافی حد تک خشک کیا جاتا ہے۔ پہلی مرتبہ دھلائی میں پانی کے ساتھ سرف بھی شامل ہوتا ہے۔ تو کیا ایسے  طریقے سے  کپڑے پاک ہوجائیں گے؟

 

جواب

واضح رہے کہ  اگر کوئی ایسی چیز  ناپاک ہو جائے جسے  نچوڑا جاسکتاہوتو وہ دھوکر نچوڑنے سے پاک ہو جاتی ہے، اور اس کے پاک ہونے میں دھونے والے کی  رائے کا اعتبار ہوگا، فقہا ء کرام نے آسانی کے لیے تین دفعہ دھونےاورنچوڑنے کا ذکر کیا ہے کہ اس سے عام طور پر چیز پاک ہو جاتی ہے۔

صورت مسئولہ کے مطابق جب آٹومیٹک واشنگ مشین میں کپڑوں کو اسپن کیا جاتا ہے تو یہ بھی نچوڑنے کے قائم مقام ہے اس لیے جب مشین میں  ناپاک کپڑےایک مرتبہ پاک پانی سے دھلنے کے بعد اسپن کے ذریعے اس سے پانی نکل جائے،اور  پھر دوسری  اور تیسری مرتبہ  بھی صاف پانی سے دھل کر اسپن کے ذریعے   پانی نکل جائےتو اس  سے کپڑے پاک ہوجائيں گے ۔

 

(و) يطهر محل (غيرها) أي: غير مرئية (بغلبة ظن غاسل) لو مكلفا وإلا فمستعمل (طهارة محلها) بلا عدد به يفتى.(وقدر) ذلك لموسوس (بغسل وعصر ثلاثا) أو سبعا (فيما ينعصر) مبالغا بحيث لا يقطر. (رد المحتار علی الدرالمختار،  كتاب الطهارة، ج:1، ص:539)

وإن كانت غير مرئية يغسلها ثلاث مرات. كذا في المحيط ويشترط العصر في كل مرة فيما ينعصر ويبالغ في المرة الثالثة حتى لو عصر بعده لا يسيل منه الماء. (الفتاوى الهندية، كتاب الطهارة، ج:1، ص:96)


فتویٰ نمبر : 10974/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں