بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 15/08/2026 |
دارالافتاء
کپڑے پر لگی ہوئی منی کو صاف کرنے کا طریقہ اور اس میں نماز پڑھنا
سوال
مفتی صاحب مجھے احتلام ہوا اور جِس جگہ شلوار، قمیص پر منی لگی تھی میں نے اس جگہ کو تین بار دھو کر نچوڑا اس کے بعد غسل کیا پھر وہ کپڑے گيلے تھے اور میں نے سکھائے بغیر گيلے ہی پہن لئے البتہ اس سے منی کی بو ختم ہو گئی تھی اور میں نے یہ گيلے کپڑے پہن کر نماز پڑھ لی۔ کیا میری نماز ہو گئی اور میرے کپڑے پاک ہو گئے؟ اور شلوار گيلی ہونے کی وجہ سے مسجد کی صف کُچھ گیلی ہوئی اور بعد میں سوکھ گئی اس سے کوئی گناہ تو نہیں ہوا اور رات کے وقت جب شلوار سوکھ گئی منی کا کوئی نشان بھی شلوار یا قمیض پر نہیں تھا۔
جواب
واضح رہے کہ کپڑے پر لگی ہوئی منی کو پاک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ اسے تین مرتبہ دھویا جائے اور ہر مرتبہ نچوڑا جائے، یہاں تک کہ نجاست زائل ہو جائے۔ جب منی لگی ہوئی جگہ کو شرعی طریقے سے دھو لیا جائے تو نجاست ختم ہو جاتی ہے اور کپڑا پاک ہو جاتا ہے، کیونکہ تطہیر کے بعد نجاست کا کوئی حکم باقی نہیں رہتا۔
لہٰذا صورتِ مسئولہ میں جب سائل کو احتلام ہوا تو شلوار یا قمیص کے جس حصے پر منی لگی تھی جب اسے تین مرتبہ دھو کر ہر مرتبہ نچوڑ لیا گیا، تو وہ کپڑا پاک ہو گیا اگرچہ وہ گیلا ہو۔ چنانچہ انہی گیلے کپڑوں میں پڑھی گئی نماز درست ہے۔ نیز شلوار یا قمیص کے گیلا ہونے کی وجہ سے اگر مسجد کی صف بھی گیلی ہو گئی ہو تو وہ ناپاک نہیں ہوئی، کیونکہ کپڑا پہلے ہی شرعی طریقے سے پاک کیا جا چکا تھا۔ اس لیےاس کی وجہ سے اس پر کوئی گناہ نہیں۔
قال رحمه الله (لف ثوب نجس رطب في ثوب طاهر يابس فظهر رطوبته على الثوب ولكن لا يسيل إذا عصر لا يتنجس) وذكر المرغيناني أنه إن كان اليابس هو الطاهر يتنجس؛ لأنه يأخذ قليلا من النجس الرطب وإن كان اليابس هو النجس والطاهر هو الرطب لا يتنجس؛ لأن اليابس هو النجس يأخذ من الطاهر ولا يأخذ الرطب من اليابس شيئا ويحمل على أن مراده فيما إذا كان الرطب ينفصل منه شيء وفي لفظه إشارة إليه حيث نص على أخذ الليلة وعلى هذا إذا نشر الثوب المبلول على محل نجس هو يابس لا يتنجس الثوب لما ذكرنا من المعنى. )البحر الرائق،مسائل شتى، مسائل متفرقة فى التحرى فى الذكاة و النجاسة، ج:8، ص:546)
والمني نجس يجب غسله رطبا فإذا جف على الثوب أجزأ فيه الفرك لقوله عليه السلام لعائشة رضي الله عنها: فاغسليه إن كان رطبا وافركيه إن كان يابسا.(البناية شرح الهداية باب الأنجاس وتطهيرالنجاسة، ج:1، ص:713)
إذا غسل الثوب النجس في إجانة ماء وعصر ثم غسل فى إجانة أخرى وعصر ثم غسل في إجانة أخرى وعصر ثم غسل في إجانة أخرى وعصر فقد طهر الثوب، والمياه كلها نجسة.(الفتاوى التاتارخانية،كتاب الطهارة، ج:1، ص:452)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 313
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 854
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 432
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 109
- کتاب النکاح | فتاوئ : 547
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 472
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 459
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 97
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 72
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 170
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 382
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 314
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1152
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 373
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں