بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
بیرون ملک میں مقیم آدمی کے لئے پاکستان میں قربانی
سوال
میرا چچا انگلینڈ میں رہائش پذیر ہے اور ہم ان کے حکم سے یہاں پر قربانی کرتے ہیں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ انگلینڈ میں عید کی نماز دیر سے ہوتی ہے تو کیا جب ہم پاکستان میں نماز پڑھ لے تو کیا ہم اس کی طرف سے قربانی کر سکتے ہیں یا انگلینڈ میں نماز پڑھنے تک انتظار کرے؟ واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ میں چار گھنٹے کا فرق ہے۔
جواب
واضح رہے کہ شہر میں رہنے والے لوگوں کی قربانی کرنے کا وقت 10 ذی الحجہ کی نماز عید کےبعد شروع ہوتا ہے اس سے قبل ان لوگوں کےلئے قربانی کرنا جائز نہیں اورجہاں نماز عید نہ پڑھی جاتی ہو(جیسے گاوں وغیرہ) تو وہاں پر 10 ذی الحجہ کےطلوع فجر کے بعد قربانی کرناجائزہوجاتاہے نیز یہ بھی واضح رہے کہ اگر کوئی شخص کسی دوسرے کو قربانی کرنےکا وکیل بنائے تواس میں وکیل کی جگہ (جہاں جانور ذبح ہو رہا ہو) کا اعتبار ہوتاہےکہ اگر وکیل شہر کا رہنے والا ہو تو نماز عید پڑھنے کے بعد مؤکل کے لئے قربانی کر سکتا ہے اور اگروکیل گاؤں کا رہنے والا ہو تو طلوع فجر کے بعد مؤکل کے لئے قربانی کرسکتا ہے۔ بشرط يہ کہ قربانی کا جانور ایسے دن میں ذبح کیا جائے جس میں دونوں جگہ ایام عید (10، 11، 12 ذی الحجہ ) چل رہے ہو۔ اگر وکیل یا مؤکل کی جگہ میں سے کسی ایک میں بھی ایام عید نہ ہو،( یعنی یا شروع نہ ہوئےہو یا ختم ہو چکا ہو)تو قربانی جائز نہ ہوگی ۔
صورت مسئولہ کے مطابق اگر انگلینڈ میں رہنے والا کوئی شخص پاکستان میں کسی کو قربانی کا وکیل بنائے، تو قربانی کے درست ہونے کے لیے شرط یہ ہے کہ ذبح کے وقت پاکستان اور انگلینڈ دونوں جگہ عید کے ایام (10، 11 یا 12 ذی الحجہ) چل رہے ہوں۔ پھر اگر پاکستان میں موجود وکیل (جو شہر یا مضافاتِ شہر میں رہتا ہو) عید کی نماز پڑھنے کے بعد مؤکل(انگلینڈ میں رہنے والے شخص) کی طرف سے قربانی کر لے، تو اس کی طرف سے قربانی درست ہو جائے گی ، اور اگر وکیل گاؤںکا رہنے والا ہو تو 10ذی الحجہ کے طلوع فجر کے بعد مؤکل کے لئے قربانی کرسکتا ہے بشرط یہ کہ مؤکل کے علاقے یعنی انگلینڈ میں بھی 10ذی الحجہ کا طلوع فجر ہو چکا ہو۔
لأن وقت الأضحية يدخل بطلوع الفجر من يوم النحر على ما ذكر في الكتاب وهو اليوم العاشر، ويفوت بغروب الشمس من اليوم الثاني عشر، فلا يجوز في ليلة النحر ألبتة لوقوعها قبل وقتها ولا في ليلة التشريق المحض لخروجه۔ (العناية شرح الهداية، ج:6، ص:92)
(الباب الرابع فيما يتعلق بالمكان والزمان) ولو أن رجلا من أهل السواد دخل المصر لصلاة الأضحى وأمر أهله أن يضحوا عنه جاز أن يذبحوا عنه بعد طلوع الفجر قال محمد - رحمه الله تعالى -: أنظر في هذا إلى موضع الذبح دون المذبوح عنه كذا في الظهيرية. وعن الحسن بن زياد بخلاف هذا والقول الأول أصح وبه نأخذ، كذا في الحاوي للفتاوى۔ ( الفتاوى الهندية:، ج: 5، ص: 342)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں