بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
نماز میں سورہ فاتحہ اور تشہد کا تکرار
سوال
نماز میں سورہ فاتحہ اورتشہد کتنی مقدار میں تکرار ہو جانے پر سجدہ سہو واجب ہو جاتا ہے؟نیزاگر کسی کو بھولنے کی عادت ہو اور وہ نماز میں سورہ فاتحہ پڑھتے ہوئے بھول جائے کہ وہ کہاں پر تھا، اور پھر وہ غلطی سے یا جان بوجھ کر سورہ فاتحہ کی اکثر مقدار (مثلاً چار آیات) دوبارہ پڑھ لے، تو کیا سجدہ سہو واجب ہوگا؟ کیا یہی حکم التحیات دہرانے پر بھی لاگو ہوگا؟
جواب
واضح رہے کہ نماز میں جس طرح کسی واجب کے ترک کرنے یا اس میں تاخیر ہونے کی صورت میں سجدۂ سہو لازم ہو جاتا ہے، اسی طرح کسی واجب کے تکرار (دہرانے) سے بھی سجدۂ سہو واجب ہوتا ہے۔ اور فرض نماز کی پہلی دو رکعتوں میں اور سنن و نوافل کی ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ ایک مرتبہ پڑھنا واجب ہے، لہذا اگر کوئی شخص بھول کر سورۂ فاتحہ ایک سے زیادہ مرتبہ پڑھ لے تو اس تکرار کی وجہ سے اس پر سجدۂ سہو لازم ہوجاتا ہے ۔
اگر کوئی فرض نماز کی پہلی یا دو سری رکعت میں یاواجب، سنت اور نفل کی کسی بھی رکعت میں سورۃ فاتحہ کو مکرر (دو مرتبہ )پڑھ لے یا سورۃ فاتحہ کا اکثر حصہ پڑھنے کے بعد دوبارہ پورا فاتحہ پڑھ لے تواس پر سجدہ سہو واجب ہوگا، نیز اس صورت میں بھی سجدہ سہو واجب ہوگا جب ایک مرتبہ سورۃ فاتحہ کااکثر حصہ پڑھے اور پھر اسی کو دوبارہ پڑھے۔ اسی طرح تشہد کا مسئلہ بھی ہے کہ اگر کوئی پہلے قعدہ میں تشہد مکرر پڑھ لے یا اکثر حصہ کو مکرر پڑھ لے تو اس پر سجدہ سہو واجب ہوگا ۔کیونکہ پورے تشہد کے تکرار سے یا تشہد کے اکثر حصے کے تکرار سے فرض (تیسری رکعت) مؤخر ہوتا ہے البتہ دوسرے قعدہ میں تکرار تشہد سے سجدہ سہو واجب نہیں ہوتا ۔
وإذا كان واجبا لا يجب إلا بترك واجب أو تأخيره أو تأخير ركن ساهيا هذا هو الأصل وإنما وجب بالزيادة لأنها لا تعرى عن تأخير ركن أو ترك واجب.(الهداية في شرح بداية المبتدي 1/ 74)
فلو قرأها في ركعة من الأوليين مرتين وجب سجود السهو لتأخير الواجب وهو السورة كما في الذخيرة وغيرها، وكذا لو قرأ أكثرها ثم أعادها كما في الظهيرية۔ (رد المحتار 1/ 460)
وإن قرأ الفاتحة مرتين في إحدى الأوليين فعليه السهو لتأخير الواجب، وهو السورة، ولو قرأ الفاتحة وسورة ثم أعاد الفاتحة فلا سهو عليه، وروى إبراهيم عن محمد إذا قرأ الفاتحة في الأوليين في ركعة مرتين فعليه السهو من غير فصل، وفي الأخيرتين لا سهو عليه، وفي " جمع التفاريق " كذلك في تكرار التشهد يعني إن كرره في القعدة الأولى فعليه السهو، وإن كرره في الثانية فلا سهو عليه، وفي " العيون " إذا تشهد مرتين فلا سهو عليه۔ (البناية شرح الهداية، ج:2 ص:611)
ولو قرأ الفاتحة مرتين يجب عليه السجود لتأخير السورة … وقراءة أكثر الفاتحة ثم إعادتها كقراءتها مرتين كما في الظهيرية (البحر الرائق شرح كنز الدقائق،2/ 102)
ومنها لو كرر التشهد في القعدة الأولى فعليه السهو لتأخير القيام … ولو كرر التشهد في القعدة الأخيرة فلا سهو عليه .(البحر الرائق شرح كنز الدقائق، ج:2، ص:105)
ولا يجب السجود إلا بترك واجب أو تأخيره أو تأخير ركن أو تقديمه أو تكراره أو تغيير واجب بأن يجهر فيما يخافت وفي الحقيقة وجوبه بشيء واحد وهو ترك الواجب، كذا في الكافي… ولو كررها في الأوليين يجب عليه سجود السهو بخلاف ما لو أعادها بعد السورة أو كررها في الأخريين، كذا في التبيين.ولو قرأ الفاتحة إلا حرفا أو قرأ أكثرها ثم أعادها ساهيا فهو بمنزلة ما لو قرأها مرتين، كذا في الظهيرية. (الفتاوى الهندية 1/ 126)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں