بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
باپ کی زندگی میں میراث سے دست بردار ہونا
سوال
ایک بیٹی نے باپ کے ساتھ یہ معاہدہ کیا کہ آپ مجھے کچھ جائیداد دے دو میں آپ کی وفات کے بعد آپ کی میراث میں حصہ نہیں لوں گی، اب سوال یہ ہے کہ باپ کی وفات کے بعد یہ بیٹی میراث سے محروم ہوگی یا نہیں؟
جواب
واضح رہے کہ ہر شخص زندگی میں اپنی مملوکہ جائیداد کا خود مالک ہوتا ہے، اس لیے اولاد کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ باپ کی زندگی میں حصے کا مطالبہ کریں۔ تاہم اگر کوئی شخص اپنی خوشی سے بیٹے یا بیٹی وغیرہ کو جائیداد میں سے کچھ حصہ دے اور وہ باپ کی زندگی میں اس پر قبضہ بھی کرے تو یہ ہبہ متصور ہوگا، میراث نہیں۔ نیز اگر کوئی شخص کسی کے ساتھ کسی کام پر معاہدہ کرے تو دیانتاً اس پر اس کا پورا کرنا لازم ہے، خلاف ورزی کی صورت میں گناہ گار ہوگا۔
صورتِ مسئولہ کے مطابق اگر واقعی والد نے بیٹی سے معاہدہ کرکے اسے جائیداد میں سے کچھ حصہ دیا ہو، اور بیٹی نے باپ کی زندگی میں اس پر قبضہ بھی کیا ہو تو شرعاً یہ ہبہ متصور ہوگا میراث نہیں۔ لہذا اس حصے کی وجہ سے باپ کی وفات کے بعد وه میراث میں حصے سے محروم نہیں ہوگی۔ تاہم اگر واقعی بیٹی نے میراث میں حصہ نہ لینے کا وعدہ کیا ہو، تو والد کی وفات کے بعد اس کو چاہیے کہ اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے مصالحت کے طور پر باپ کی میراث میں سے تھوڑا حصہ لے کر اپنے باقی حصے سے دست بردار ہو جائے۔
الإرث يثبت بعد موت المورث.(البحرالرائق،كتاب الفرائض،ج:9،ص:364)
(ولها أن ترجع إن وهبت قسمها للأخرى)؛ لأنها أسقطت حقا لم يجب بعد فلا يسقط، وهذا لأن الإسقاط إنما يتحقق في القائم، فيكون الرجوع امتناعا بمنزلة العارية حيث يرجع المعير فيه متى شاء لما قلنا. ( البحر الرائق،كتاب القسمة،ج:2،ص:181)
قال النووي: أجمعوا على أن من وعد إنسانا شيئا ليس بمنهي عنه فينبغي أن يفي بوعده...فلو تركه فاته الفضل وارتكب المكروه كراهة شديدة. (مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح،كتاب الآداب، ج:9،ص:130)
الهبة عقد مشروع لقوله عليه الصلاة والسلام: "تهادوا تحابوا" وعلى ذلك انعقد الإجماع "وتصح بالإيجاب والقبول والقبض" أما الإيجاب والقبول فلأنه عقد، والعقد ينعقد بالإيجاب، والقبول، والقبض لا بد منه لثبوت الملك. (الهداية شرح البداية المبتدي،كتاب الهبة،ج:3،ص:222)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں