بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

قربانی کے شرکا میں سے کسی ایک کی نیت خالص نہ ہونا


سوال

بڑے جانورکی قربانی کے شرکا میں کسی ایک شریک کی نیت خالص نہ ہو، بلکہ صرف گوشت کے حصول کی نیت سے شرکت کی ہو تو کیا اس سے دوسرے شرکا کی قربانی متاثر ہوتی ہے؟

جواب

قربانی کا بنیادی مقصد اللہ تعالی کی رضا کی خاطر کسی حلال مخصوص جانور کا خون بہانا ہے، اس لئے قربانی محض اللہ تعالی کی رضا کی خاطر ہونی چاہئے۔ اگر شرکا میں سے کوئی ایک بھی صرف گوشت کے حصول کی غرض سے شرکت کرے تو اس کے ساتھ بقیہ شرکا کی قربانی بھی ادا نہیں ہوتی۔

 

أو كان شريك السبع من يريد اللحم أو كان نصرانيا ونحو ذلك لا يجوز للآخرين أيضا. (الفتاوی الهندية، كتاب الأضحية، الباب الثامن فيما يتعلق بالشركة فی الضحايا، ج:5، ص:304)


فتویٰ نمبر : 10947/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں